Home Page
سید حامد کو خراج عقیدت
محمد ضیاء الحق ایڈیٹر راجستھان کرانیکل
اخباروافکار
 

سید حامد کو خراج عقیدت

سید حامد کی بھر پور اور پر معنی حیات و خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے والا ایک یادگار مجمو عہ مقالات بر صغیر کی با کمال شخصیتوں پر موجود تحقیقی موادمیں ایک خوش آینداضافہ

تبصرہ کتاب  :  محمد ضیاء الحق

 Book: Saiyid Hamid - Muslim Face of India

Compiler: Mushtaque Madni

Publisher: P.A. Inamdar,  963 New Nana Peth, Pune 411002

Year: 2009. Pages: 168. Price: Rs 400

بڑے لوگوں بشمول مر د و خواتین کی عظمت کا راز جاننے کی جستجو ایک دل چسپ مو ضو ع ہے۔ یہ عظمت ان کی غیر معمولی ذہانت میں بھی پوشید ہ  ہو سکتی ہے اور تسلسل  اور محنت کے ساتھ کام کرتے رہنے والی مضبوط قوت ارادی اور جسمانی یا اخلاقی قوت  یا پھر دونوں کے امتزاج میں بھی یہ عظمت پوشیدہ ہو سکتی ہے۔ یہ تقابل مجبور کرتا ہے کہ انسان قومی ، نسلی مذہبی یا فرقہ وارانہ حدود و قیود کا پابند نہ ہو۔ کھیل ، ادب، فلم، مو سیقی، علمی تحقیق، ان میں سے کسی ایک میں یا کئی ایک میں اعلی درجہ کی صلاحیت بھی عظمت کا سبب ہو تی ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی  بہت سے خصائص و امتیازات اس فہرست میں آ سکتے ہیں۔

جو شخص بھی سید حامد سے مل لیتا ہے اسے اس شخص کی عبقریت کا کچھ نہ کچھ احساس ہو ہی جاتا ہے۔ پہلی بار ملنے کے بعد وہ شخص  ضرور اپنے آپ سے کہے گا کہ ’’یار  ،  یہ معمولی آدمی نہیں ۔ اس قسم کے لوگ اب کہاں پیدا ہوتے ہیں‘‘ ۔  اور  جیسے جیسے دن ہفتوں میں ہفتے مہینوں میں اور مہینے سال میں اور سال دہائیوں میں بدلتے جاتے ہیں،  سید حامد کی عظمت اس شخص پر یوں کھلتی چلی جاتی ہے جیسے عمدہ قسم کی خوشبو لگانے سے فضا معطر ہوتی چلی جاتی ہے۔

ما ہر تعلیم پی اے انعام دارنے ، جو خود بھی تعلیم کو عام کرنے کے معاملہ میں سید حامد کے جیسے جذبے سے سر شار ہیں ، سیدحامد کو خراج تحسین پیش کرنے والی تحریروں کو کتابی شکل دے کرمنظر عام پر لانے کا سامان کیا۔ مرتب کتاب جناب مشتاق مدنی ہیں جو پونا میں مقیم مصنف، صحافی اور مذاہب کے تقابلی مطالعہ کے اسکالر ہیں۔

سید حامدکے ۲۸  مداحین  اور  احباب  نے یہ مضامین تحریر کیے ہیں۔ اور یہ سبھی مصنفین ہندوستان کے علمی ، قانونی اور سماجی حلقوں میں معروف نام ہیں ۔

ان مضمون نگاروں میں گووند نرائن، پروفیسر امریک سنگھ، پروفیسر مشیرالحسن، پروفیسر بی شیخ علی، جسٹس راجند ر سچر، یو سی اگروال، پروفیسر وپن کمار ترپاٹھی، اصغر علی انجینئر اور ڈاکٹر جان دیال وغیرہ جیسے بڑے دانشورشامل ہیں۔ ان مضامین کو شروع سے آخر تک پڑھنے سے یہ  تاثر بھی بنتا ہے کہ ہمارے ممدوح کی بے شمار خوبیوں و کمالات کا عکس جمیل ان مضمون نگارحضرات پر بھی منعکس ہوا ہے۔

مضامین کی سر خیاں نہ صرف مصنفین کی نظر میں سید مو صوف کی خوبیاں بیان کر تی ہیں بلکہ ان کا اپنا نظریہ بھی سامنے آتا ہے کہ وہ بڑے لوگوں میں کون سی چیز دیکھنا چاہتے ہیں۔

سید شہاب الدین نے بھی سید موصوف کی ثنا خوانی کی ہے۔ ان کے مضمون کی بڑی زوردار سر خی ہے:  ''89 نوٹ آوٹ'' ۔گویا وہ اگلے گیارہ سال کے متمنی ہیں کہ سید موصوف ان میں بھی عمر گزشتہ کی طرح نشاط و حیویت و خروش کے ساتھ نواسنج ہوں۔ ’’شاباش میرے یار، ہم نے بھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑا‘‘۔ آمین۔

یہ ابھی سید موصوف کے تعارف کا محض آغاز ہے۔ جو کچھ بھی اس کتاب میں لکھا گیا ہے  وہ بہت تھوڑا ہے  :  سفینہ چاہیے اس بحر بے کراں کے لیے ۔

مزید تفصیلی اور گہرے مطالعہ کے لیے ہم پروفیسر مشیرالحسن جیسے دیدہ ور مورخ سے امید کر تے ہیں جو کہ ۱۹ ویں اور بیسویں صدی کی عظیم مسلم شخصیات اور ان کے کارناموں کے حوالے سے ایک ماہر و معتبر نام ہے۔ پروفیسر مشیرالحسن اس مجموعۂ  مضامین میں بھی ہیں لیکن بہت مختصر وقفہ کے لیے ایسے ہی جیسے کسی ہندی فلم میں ھالیوڈ کا کوئی  ہیرو  دو منٹ کے لیے جھلک دکھلا کر غائب ہو جاتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پروفیسر مشیرالحسن نے جس طرح ڈاکٹر مختار انصاری ، مولانا آزاد، محمد علی جوہر اور مولانا محمود حسن وغیرھم پر باضابطہ کام کیا ہے،  اسی طرح وہ سید حامد صاحب پر بھی کریں گے۔ پر پہلے سید موصوف ۲۰۲۰ کو تو پار کر جائیں۔ تب ہم سید شہاب الدین کے ساتھ تالیاں بجائیں گے!

پس نوشت: اپنا کان میرے پاس لائیے ۔کندھوں کے اوپر دیکھیے کوئی سن تو نہیں رہا ۔ ہاں تو یہ میرا ساٹھواں بر تھ ڈے ہے۔ ادھر کچھ دنوں سے صحت اچھی نہیں چل رہی ہے۔ لہٰذا ۲۰۲۰ کی پارٹی میں مجھے تو شامل نہ سمجھیں۔ سید حامد جیسے بڑے آدمی اور خاکسار تبصرہ نگار کے مابین یہی ایک فر ق ہے۔  بشکریہ ملی گزٹ

 

 

 

حالات حاضرہ
12-May-09 نینو ٹیکنالوجی کے خطرے
Apr-09
16-Apr-09 دنیا چلانے والے ۶۰۰ لوگ
Mar-09
31-Mar-09 تیوہاروں کا ملک
Aug-08
20-Aug-08 عرب ممالک پر فرانس کا بڑھتا اثر
Jul-08
28-Jul-08 مسلم ممالک پر امریکی اثر کم
Jun-08
24-Jun-08 فلسطینی ریاست کا ٹوٹتا خواب
10-Jun-08 اسلام اور مغرب کے درمیان مکالمہ
07-Jun-08 حج کیلئے مدد لینے سے انکار
07-Jun-08 بسیار خور کون: ہندوستانی یا امریکی
May-08
29-May-08 کیوں پچھڑ گئے مسلمان
29-May-08 مستقبل میں جھانکنے کی لت
29-May-08 بزرگ ہستی کی صلاح
29-May-08 بین المذاہب مکالمہ
29-May-08 بیان ایک شورش کا
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008