Home Page
داعی کامنصب حقیقی، حسن الہضیبی،
اخباروافکار
ترجمان القرآن لاہور

داعی کامنصب حقیقی، حسن الہضیبی، مترجم:گل زادہ شیرپاؤ۔ ناشر:ادارہ معارف اسلامی، منصورہ، لاہور۔ صفحات:۳۶۰۔ قیمت:۲۴۰روپے

استاذ حسن الہضیبی اخوان المسلمون مصر کے دوسرے مرشدعام تھے۔امام حسن البنا کی شہادت کے بعد اخوان المسلمون کے مرشدعام مقرر ہوئے۔مرشدعام کے طورپر ان کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی چیلنجوں کاسامنا کرنا پڑا۔ ان کٹھن اورمشکل حالات میں انھوں نے نہایت دانش مندی اورحوصلے سے اخوان کی قیادت کی اوربحرانوں کامقابلہ کیا۔ انھوں نے اپنی کتاب دعاۃ الاقضاۃ میں ان حقیقی مسائل کاتذکرہ کیا ہے جو اس زمانے میں ان کو پیش آئے۔ زیرنظر، مذکورہ کتاب کاترجمہ ہے۔ کتاب کا نام داعی کامنصب زیادہ مناسب ہوتا۔

کتاب ایک خاص پس منظر میں لکھی گئی ہے ۔ مصر میں اخوان پر جس طرح ظلم وستم ڈھایا گیا، قریبی زمانے میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔اس کے نتیجے میں اخوانی نوجوانوں میں ردعمل پیدا ہوا اوروہ یہ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ کلمۂ توحید کااقرار کرنے اورخدا اورآخرت کو ماننے والے دین اسلام کے پیرؤوں پر اتنے ظلم وستم کیوں روا رکھے جاتے اوراتنی سخت سزائیں کیوں دی جاتی ہیں۔

کتاب کے ابتدائی مخاطبین اخوان کے وہ رفقا و کارکنان تھے جو ابتلا و آزمایش سے گزرے ۔ اس کتاب میں الہ، رب، عبادت، دین، کفروشرک، ارتداد، منافقت، حاکمیت الٰہی اور تقاضے، جہالت،خطا،اوراکراہ، طاغوت کا مفہوم اورفہم دین کا طریق کار کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اسلامی حکومت کا قیام ضرورت، تقاضے، اسلامی جماعت کی شرعی حیثیت، فرائض، حقوق، فرد کی ذمہ داری اوراطاعتِ امر کے ساتھ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی ضرورت،طریق کار اورقوت کا استعمال اورداعی دین کی ذمہ داریوں پر تفصیلی بحثیں موجود ہیں جن پر نہایت عمدگی کے ساتھ اظہار خیال کیا گیا ہے۔ داعیان دین کے لیے یہ ایک اہم اورقیمتی دستاویز ہے۔  عمران ظہور غازی

 

اردو بک ریویو
07-Oct-09 اُردو کا دینی ادب، پروفیسر ہارون الرشید
Jun-09
04-Jun-09 مفاہمت کے نام پر بے (۴)۔
04-Jun-09 مفاہمت کے نام پر بے (3)۔
May-09
28-May-09 مفاہمت کے نام پر بے (2)۔
27-May-09 مفاہمت کے نام پر (۱)۔
02-May-09 شاہ عبد اللطیف بھٹائی ۔ حیات و افکار
Apr-09
30-Apr-09 مستشرقین کی تحقیقات کا علمی جائزہ
14-Apr-09 شگفتہ شگفتہ، فرزانہ چیمہ
12-Apr-09 چودھری افضل حق اور ان کی تصنیف زندگی
10-Apr-09 نائب صدرجمہوریہ کے ہاتھوں سید حامد پر کتا ب کا اجراء
09-Apr-09 تذکرہ مولانا محمد حسن جان شہید،
09-Apr-09 اقبالیات تفہیم و تجزیہ
07-Apr-09 شنيدہ و ديدہ
06-Apr-09 مولانا حميد الدين فراہي: مفسر و محقق
02-Apr-09 مشرقي کتب خانے
Mar-09
27-Mar-09 مرزا غالب سنہ 1857 کے حوالے سے
Jan-09
13-Jan-09 دہشت گردی اور مسلمان، عالم اسلام کا مقدمہ، عالمی ضمیر کی عدالت میں
13-Jan-09 سیارہ - سالنامہ 2008
Nov-08
22-Nov-08 برصغیر ہند میں اشاعت اسلام کی تاریخ
19-Nov-08 فروغ یکجہتی میں اردو زبان کا رول
15-Nov-08 کلیات بیکل اتساہی
13-Nov-08 رمز معانی ۔ نشور واحدی کے مضامین
12-Nov-08 اردو صحافت اور جنگ آزادی سنہ 1857
09-Nov-08 خدارا حج اور عمرہ کوایک مذہبی پِکنک نہ بنائیے۔
05-Nov-08 "اسرائیل: یہود کا آخری باب"، مرتّبہ شفیق الاسلام فاروقی۔
05-Nov-08 آیات، مجلہ، مدیر: ڈاکٹر محمد ذکی کرمانی۔
05-Nov-08 جنٹل مین استغفراللہ "سانحہ کارگل کے اصل حقائق" کرنل ’ر‘اشفاق حسین۔
05-Nov-08 شرط وفا، انتظار نعیم
05-Nov-08 مجلہ تحقیق معاشرتی علوم، مدیر: ڈاکٹر محمد اسحاق۔
05-Nov-08 محسن اسلام، سید علی اکبر رضوی۔
Oct-08
29-Oct-08 حاجی صاحب ترنگ زئی:ایک تاریخ ساز کردار
Sep-08
14-Sep-08 تعلیم اسلامی عہد میں
14-Sep-08 منتخب پارلیمانی تقریریں
13-Sep-08 رقص شرر - خود نوشت
13-Sep-08 مبادیات تحقیق
02-Sep-08 اردو صحافت کا سفر مصنف: گربچن چندن
02-Sep-08 اردوئے معلٰی کی ادبی خدمات
02-Sep-08 نگاہِ طائرانہ
Aug-08
28-Aug-08 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور خواتین
27-Aug-08 العربیہ بین الفصحیٰ والعامیۃ
27-Aug-08 مقصد زندگی کا اسلامی تصور
27-Aug-08 تصفیۃ القلوب ملقب بہ شفائے دل
27-Aug-08 خاقانی شروانی، حیات وشاعری
27-Aug-08 دیوان حاتم
27-Aug-08 مکتوبات ماجدی
Jul-08
22-Jul-08 عصرحاضر میں اجتہاد
Jun-08
28-Jun-08 مولانا محمد علی جوہر،حیات و خدمات
11-Jun-08 مولانا امین احسن اصلاحی، حیات و افکار
11-Jun-08 اکبرنامہ از ایس ایم برکے
May-08
30-May-08 بھٹکل میں اردو غزل
29-May-08 مولانا صدر الدین اصلاحی- حیات و خدمات - مقالات سمینار
29-May-08 وہ گلیاں یاد آتی ہیں
29-May-08 رسول اکرم ﷺ اور خواتین۔ ایک سماجی مطالعہ
29-May-08 تابعین کا نظام تربیت
27-May-08 وہ سنگ پھینک کے بے ساختہ نشانہ لگے
25-May-08 ڈاکٹر عبد الحمید اطہر رکن الدین ندوی کی تصنیفات اور تراجم
25-May-08 ازہر شریف مصر سے علامہ اقبال پر مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن ندوی کی کتاب کی اشاعت
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008