Home Page
لندن کی ’’فاطمہ نے کیا ک
پرواز رحمانی
ایڈیٹر دعوت دہلی

لندن کی ’’فاطمہ نے کیا کیا‘‘

لندن میں آج کل ایک اسٹیج پلے کابہت چرچا ہے۔ یہ لندن کی ایک مسلم دوشیزہ فاطمہ کی کہانی ہے جو ایشیائی خاندان سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کاپورا خاندان مغربی رنگ میں رنگا ہواہوتا ہے۔ وہ خود بھی اُسی کلچر کا حصہ ہوتی ہے۔ اس کی ماں رخسانہ مغربی لباس کی دلدادہ ہے اور مغرب کی تحریک آزادیٔ نسواں کے حوالے سے اسے عورت کی پسند اور ناپسند کا معاملہ قرار دیتی ہے۔ حجاب یا پردے کو عورت پر ظلم سمجھتی ہے۔ فاطمہ کی تعلیم و تربیت اسی ماحول میں ہوتی ہے۔  اسکول میں بھی وہ سفید فاموں میں گھل مل جاتی ہے، حتیٰ کہ اس کا ایک سفید فام بوائے فرینڈ بھی ہوتا ہے۔ لیکن اس کے اندر اچانک تبدیلی آجاتی ہے۔ مغربی رہن سہن کا وہ حصہ جو بے حیائی اور ناجائز و حرام اعمال پر مشتمل ہے، ترک کردیتی ہے۔ اور یوں اپنے طرزعمل سے وہ واضح طورپر ایک مسلم لڑکی نظرآتی ہے۔ ایسی مسلم لڑکی جو مغرب کی عام سوسائٹی کے نزدیک دقیانوسی ، پسماندہ اور ظلمت پسندانہ خیالات کی حامل ہے۔ فاطمہ اپنی اس اچانک تبدیلی سے اپنے اسکول اور گردو پیش کے ماحول ہی میں نہیں خود اپنے گھر میں اجنبی بن کر رہ جاتی ہے۔ اب ڈرامے کامرکزی نکتہ اِس سوال سے بحث کرتاہے کہ فاطمہ کے اندر یہ تبدیلی آخرکیوں کرآئی، اس کا محرک کیا ہے۔ پلے کی کہانی اَتیہاسین گپتا نامی ایک ۱۲ سالہ لڑکی نے لکھی ہے اور اسے ایک وائٹ ڈائریکٹراور مقامی ڈرامہ کمپنی کے تعاون سے پبلک کے سامنے پیش کیاہے۔ ڈرامے کا نام ہے ’’فاطمہ نے کیا کیا۔‘‘

یہ غیرمسلم لڑکی کا جائزہ ہے

اَتیہا سین گپتا خود بھی ہندنژادماں باپ کی بیٹی ہے، گوکہ پیدائش برطانیہ میں ہوئی تھی۔ یہ ڈرامہ لکھنے کاخیال اسے اپنے  ذاتی مشاہدے اور تجربے کی بنا پر آیاتھا۔ ڈیلی ہندو کے نامہ نگار حسن سرور نے یہ پلے دیکھنے کے بعد لندن سے جو رپورٹ بھیجی ہے، اس میں یہ تبصرہ کیاہے کہ ’’امریکہ میں ۱۱!ستمبر۱۰۰۲ء کے بعد سے پوری مغربی دنیا میں اسلام زیربحث آگیاہے، پردہ یا حجاب خاص طور سے موضوع بحث ہے جس کے بارے میں عام خیال ہے کہ مسلم عورتیں پردہ، برقعہ یا حجاب اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اپنے معاشرے اور گھر والوں کے دباؤ کی وجہ سے کرتی ہیں اور یہ کہ یہ عورتوں پر سراسر ظلم ہے۔ سین گپتا نے اس خیال کو بے بنیاد اور غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اور بتایاہے کہ مسلم خواتین اپنی مرضی اور پسند سے حجاب کرتی ہیں اور اس کے ذریعے اپنی مسلم شناخت ظاہر کرنا چاہتی ہیں۔ فاطمہ بھی یہ طرزعمل اختیارکرکے بتاناچاہتی ہے کہ وہ مسلمان ہے اور اس پر اسے فخر ہے۔ (دی ہندو ۳!نومبر) سین گپتا نے یہ بھی بتایاہے کہ برطانیہ میں غیربرطانویوں خصوصاً ایشیائی باشندوں کے ساتھ مذہب اور کلچر کی بنیاد پر بھیدبھاؤ برتاجاتا ہے۔ اَتیہاسین گپتا کے نزدیک فاطمہ کا عمل اسی امتیاز کا ردعمل ہے، نیز اپنے عمل سے وہ درمیانی راستہ دکھلانا چاہتی ہے۔

اصل چیز شناخت نہیں

ڈیلی ہندوکی اس رپورٹ پر اس کے قارئین نے بھی اظہار خیال کیاہے۔ اکثر کی رائے مثبت یا معروضی ہے۔ البتہ وہ ذہن بھی نمایاں ہے جو مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کے باوجود اسلامی احکام کی حکمت سے بے خبری کا مظہر ہے۔ مثلاً ۵!نومبر کے شمارے میں حیدرآباد کے آدتیہ ڈیکونڈا کا یہ احساس ’’کیا شناخت کے اظہار کا واحد طریقہ حجاب ہی ہے، مسلم خواتین اپنی شناخت ضرور ظاہر کریں لیکن ضروری نہیں کہ اس کے لئے حجاب ہی اختیارکیاجائے۔ شناخت منوانے کے اور طریقے بھی ہیں۔ اپنے منتخب میدان کار میں بہتر کارکردگی بھی ایک راستہ ہے۔‘‘  اس کا جواب یہ ہوسکتا ہے کہ شناخت اصل مقصود نہیں، اسلامی احکام پر عمل مقصود ہے، شناخت ذیلی چیز ہے۔ لیکن یہ جواب سب کے لئے اطمینان بخش نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا سوال یہ زیربحث لایاجائے کہ دینِ اسلام کو عورت کے لئے حجاب یا پردہ کیوں مطلوب ہے، اس کی حکمت کیا ہے، پردہ  کرنے کے فوائد اور نہ کرنے کے نقصانات کیا ہیں؟ گویا پردے کی حکمت اور انسانی سوسائٹی کے لئے اس کی افادیت کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اسلام اور اس کے نظریۂ معاشرت کو سمجھ لیاجائے۔ اس کے بعد ہی توحید، بلاسودی نظامِ معیشت اور روزمرّہ کی زندگی میں حلال وحرام کے اسلامی احکام بہ آسانی سمجھ میں آسکتے ہیں۔ پردے کی یہ بحث امریکہ اور یورپ کے علاوہ خود ہندوستان میں بھی دعوتِ دین کابہترین حوالہ ثابت ہوسکتی ہے

10-11-2009

خبرونظر
09-Aug-10 کھيل اور رشوت ستاني
01-Aug-10 صاف ستھري صحافت کا ايوارڈ
01-Aug-10 ايک ليڈر کا ضمير
01-Aug-10 ميڈيا ايوارڈ کس لئے؟
Jul-10
17-Jul-10 القاعدہ‘‘ کي زندگي کا نيا ’’ثبوت‘‘
12-Jul-10 برطانوي کيا سوچتے ہيں؟
04-Jul-10 ہیڈلی کے ’’انکشافات
01-Jul-10 ’’اللہ کے سپرد‘‘
Jun-10
26-Jun-10 اسلام اور ماحوليات
23-Jun-10 گزشتہ صدي کي ايک مہم
18-Jun-10 وارین اینڈرسن
18-Jun-10 ایک مستقل منتر کا جاپ
13-Jun-10 دوحیرت انگیزخبریں
02-Jun-10 مردم شماری اور ذات پات
May-10
31-May-10 وزیر داخلہ کی مبارکباد
29-May-10 کارٹونوں کا دوسرا پہلو
22-May-10 ہندوستانی زبان کے یہ چار الفاظ
22-May-10 ہمارا فیصل ان کا فیصل
12-May-10 روس کي وہ دراز قامت خاتون
08-May-10 حملوں کی پیش گوئی کا یہ انداز
05-May-10 جنسی بے راہ روی کی بحث
05-May-10 انگریزی اخبار کی یہ خبر
05-May-10 ترکی میں لمحاتِ قرآن
Apr-10
20-Apr-10 سیاسی قیادت کے یہ حوصلے
16-Apr-10 نکسلی تشدد کے خلاف یہ جنگ؟
12-Apr-10 جسٹس کرشن آئر کے نام
01-Apr-10 بھارت اور ۲۱ویںصدی
Mar-10
28-Mar-10 پرسنل لا بورڈ کي اچھي اچھي باتيں
19-Mar-10 مفتی بوسنیا کی رائے
16-Mar-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
10-Mar-10 ایک بین السطور مشورہ
09-Mar-10 بلغراد سے ایک انوکھی آوا
Feb-10
25-Feb-10 پاسباں مل گئے کعبے کو۔ ۔ ۔
20-Feb-10 اور اب ناروے سے شرارت
20-Feb-10 بِکنی پسندوں کی یہ دلیل
16-Feb-10 جوریمارک معنی خیز ہے
13-Feb-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
Jan-10
09-Jan-10 پولیس والوں کو سزائی
07-Jan-10 دسمبر کاوہ ’’واقعہ‘‘
Nov-09
14-Nov-09 برقعہ اور بِکنی
03-Nov-09 چینلوں کی شرارتیں
03-Nov-09 َلینن نے کہاتھا
Oct-09
19-Oct-09 سماجی امور کے ماہر کی رائے
19-Oct-09 نوجوان لیڈر کا غیر معمولی احساس
06-Oct-09 شسترپوجا یعنی طاقت کی پرستش
Sep-09
29-Sep-09 امریکی ایوانِ صدر کی روایت
29-Sep-09 احمدآبادکے انکاؤنٹر کا ایک پہلو
29-Sep-09 لو وہ بھی کہہ رہے ہیں۔ ۔ ۔
01-Sep-09 ردعمل کی مختلف اقسام
Aug-09
28-Aug-09 یک حقیقت جو دبا دی گئی تھی
23-Aug-09 کتاب کی اشاعت کے بعد
05-Aug-09 کیرلا سے ایک امید افزا خبر
02-Aug-09 فاضل ججوں کا مشورہ
Jul-09
31-Jul-09 ایجنڈے پر عمل کا عزم
27-Jul-09 حقوق کمیشن کی ’’کارگزاری
23-Jul-09 شرم الشیخ کے موقع پر
18-Jul-09 نکسلی تشدد اور سرکاری فنڈ
13-Jul-09 پاکستان سے آنے والی خبریں
10-Jul-09 نئے عالمی نظام کا نعرہ کیا تھا؟
05-Jul-09 اعتراض بالکل بجا ہے
05-Jul-09 پردے کے خلاف یہ دلائل
05-Jul-09 اسباب شکست کی تلاش
Jun-09
23-Jun-09 افراتفري کا اصل سبب کچھ اور ہے
20-Jun-09 لوک سبھا کی اسپیکر کی ذات
19-Jun-09 امریکی صدر کا ایجنڈا
16-Jun-09 زندہ انسانوں کی زندہ جماعت
16-Jun-09 جزیہ کی وضاحت مفید تھی
04-Jun-09 واضح کامیابی کے بعد
04-Jun-09 قومی مصائب کے ۲۵ سال
May-09
29-May-09 ویاناسے آنے والی خبروں کے بعد
25-May-09 مئی ۱۶کے وہ مناظر
20-May-09 حیرت انگیز جیت یا ہار؟
17-May-09 طالبان، طالبان، طالبان
17-May-09 جب میڈیا میں یہ خبر آئی
17-May-09 دسمبر۶ سنہ 1992ء کے بعد
17-May-09 راجستھان سے آنے والی یہ آوازیں
04-May-09 جب خبر سورت پہنچی
04-May-09 سکھ برادری اور وزیر اعظم
Apr-09
24-Apr-09 بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولنا
15-Apr-09 وہ ایک رپورٹر کا جوتا تھ
15-Apr-09 ایک چینل کی کاریگری
07-Apr-09 یہ ردعمل فطری تھا
07-Apr-09 طالبان اور پاکستان
Mar-09
27-Mar-09 پتے کي ايک بات
20-Mar-09 چھچھوری سیاست کا تازہ نمونہ
19-Mar-09 خوشگوارتعلقات کے بعد
11-Mar-09 عمل اور نتیجۂ عمل
03-Mar-09 ہنگامہ ہے کیوں برپا؟
03-Mar-09 امریکی صدر کو ایک مشورہ
03-Mar-09 پاکستان کے اقرار کے بعد
03-Mar-09 ایک دلچسپ مطالبہ
Feb-09
26-Feb-09 ناگپور کے نعرے
15-Feb-09 دو مغربی ریاستوں کی دو خبریں
01-Feb-09 دنیاکو صدر جمہوریہ کا مشورہ
Jan-09
30-Jan-09 امریکی لیڈر کی پیشن گوئی
27-Jan-09 کسب معاش کے تین اُصول
26-Jan-09 پاکستان
17-Jan-09 واقعات کا سلسلہ
12-Jan-09 بہار میں الٹی گنگا
04-Jan-09 مولانا آزاد اور تصور پاکستان
03-Jan-09 پاکستان کس کا دشمن ہے
03-Jan-09 ایک پارٹی کی بے کسی
Dec-08
21-Dec-08 بمبئی کی خبروں کے شور میں
18-Dec-08 ستائيس نومبر کي شام کے بعد
08-Dec-08 جب فیصلہ کیا گیا
07-Dec-08 ہرطرف سے ايک ہي آواز
Nov-08
22-Nov-08 طے شدہ طریقے کے مطابق
20-Nov-08 ایک عجیب و غریب رویہ
17-Nov-08 ڈیڑھ ماہ پہلے تک
10-Nov-08 امریکہ میں انقلاب
08-Nov-08 توقعات میں احتیاط لازم ہے
01-Nov-08 کمیونسٹ حلقوں میں مذہب کی بحث
Oct-08
30-Oct-08 یہ آل انڈیا ریڈیو ہے
26-Oct-08 ۲۹ستمبر کے دھماکے
24-Oct-08 نوبت بہ ایں جارسید
22-Oct-08 میڈیا کو مرکزی وزارت کی ہدایت
22-Oct-08 کھلاڑی کو ”دھمکی“ اور ایک ٹی وی چینل
14-Oct-08 باضمیر دلوں کی آوازیں
07-Oct-08 سخت قانون کے مطالبے کے پیچھے
07-Oct-08 میڈیا کی پسند اور ناپسند
07-Oct-08 قدرتی آفت کے بعد
07-Oct-08 ایک خاتون کا سوال
Sep-08
18-Sep-08 انگریزی روزنامے کا سوال
17-Sep-08 کمیونسٹ خاتون کی کوشش
05-Sep-08 امریکی خاتون کا تجربہ
Aug-08
29-Aug-08 میڈیا کا ایک مشکل وقت
24-Aug-08 اسپین کے روزنامے کاسروے
18-Aug-08 ایک محافظ کے تجربات
16-Aug-08 اولمپکس کے یہ مناظر
16-Aug-08 خاتون لیڈر نے یہ کیا کہ دیا
06-Aug-08 کانفرنسیں کرنے والے کہاں ہیں؟
06-Aug-08 اصل مسئلہ کہاں تھا؟
06-Aug-08 عیسائی ردعمل کے بعد
Jul-08
21-Jul-08 ایٹمی معاہدہ اور مسلمان
20-Jul-08 لفظ دلت پر پابندی
18-Jul-08 دائیں اوربائیں بازومیں قربت
09-Jul-08 یہ اچھی علامت ہے
07-Jul-08 معاہدے کی حمایت اور مخالفت
05-Jul-08 ایک مضمون کا خلاصہ
Jun-08
30-Jun-08 گیارہ ستمبر ،نئے دشمن کی تلاش
30-Jun-08 سنجیدہ مقدمہ، دلچسپ سوالات
30-Jun-08 جے پور میں جو کچھ ہوا
30-Jun-08 عیسائیت کی اندرونی صورتحال
28-Jun-08 "ایک اور کانفرنس" کا مطلب
28-Jun-08 مطالبات اور تشدد
28-Jun-08 امریکی جریدے کی پریشانی
28-Jun-08 ایک برہمن وزیر کی پیشکش
28-Jun-08 کانفرنس -حاصل کیا ہوا؟
28-Jun-08 اسرائیل سے ایک معقول آواز
28-Jun-08 برطانیہ کے دس ہزار امیرمسلمان
25-Jun-08 دہشت گردی ایک اور کنوینشن
25-Jun-08 لندن کے میئر کا اقدام
24-Jun-08 چہرے بدلنے کاعمل
19-Jun-08 آزادی مذہب کا یہ قانون
19-Jun-08 تشدد۔ترک یا محفوظ؟
19-Jun-08 انگریزی روز نامہ کا یہ اداریہ
19-Jun-08 عیسائی دنیا کی ایک بڑی مشکل
19-Jun-08 یہ سب مذہبی جنون ہے
19-Jun-08 ظہیرہ اور بادل
19-Jun-08 سیمی اور پولیس کا دعوی
19-Jun-08 ہاں ، قدرتی دین میں مقابلہ کیسا؟
19-Jun-08 الہ آباد کی نوزائدہ بچی
19-Jun-08 جب دارالعلوم بحران کا شکار ہوا
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008