Home Page
برقعہ اور بِکنی
پرواز رحمانی
ایڈیٹر دعوت دہلی

     برقعہ اور بِکنی

’’میں نے اپنے کمرے کی دیوار پر دو مختلف عورتوں کی دوتصویریں ایک ساتھ لگارکھی ہیں۔ ایک تصویر ایک برقعہ پوش خاتون کی ہے جو سرسے پیر تک اس طرح ڈھکی ہوئی ہے کہ کوئی اس کا کچھ نہیں دیکھ سکتا۔ دوسری تصویر میں ایک عورت کے جسم پر صرف بِکنی ہے اور ہر کوئی اس کا سب کچھ دیکھ سکتا ہے۔ یہ دو انتہائیں نام نہاد ’’تہذیبی کشمکش‘‘ کی مظہر ہیں۔ کسی بھی کلچر میں عورت کا کردار مرکزی حیثیت رکھتاہے۔ میں مسلم خواتین کی صورت حال کا نہ تو ماہر ہوں نہ برقعے کا وکیل ہوں۔ البتہ ان اقدار کا دفاع کرتا ہوں جن کی نمائندگی برقعہ کرتاہے۔ میرے نزدیک برقعہ عورت کی پاکیزگی اور تقدیس کا غماز ہے۔ مسلم عورت کا محورِ توجہ اس کا گھر ہے جسے وہ بناتی اور چلاتی ہے۔ بچوں کی پرورش اور بڑوں کی مدد کرتی ہے۔ اس کے برعکس بِکنی پوش عورت عملاً عریاں ہوتی ہے۔ شارعِ عام پر اور ٹی وی پر لاکھوںکے سامنے اپنی نمائش کرتی ہے۔ عملی اعتبار سے وہ ایسی پبلک پراپرٹی ہے جو کسی کی نہیں لیکن سب کی ہے۔ وہ خود کو لگاتار سرِبازار بیچتی رہتی ہے۔ امریکہ میں عورت کا تہذیبی پیمانہ اس کی جنسی کشش ہے۔ اس کشش کے معدوم ہوتے ہی وہ منظر سے غائب ہوکر متعدد مصیبتوں میں گھرجاتی ہے۔ کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔‘‘

     موازنہ کس کا ہے

برقعے اور بِکنی کا یہ موازنہ کسی مسلم مبصر نے نہیں بلکہ مغرب کے مشہور عالم مبصر ہنری مکاؤ نے کیا ہے۔ (ایچ ای این آر وائی ایم اے کے اوڈبلیوڈاٹ کام).   ہنری مکاؤ کنیڈا کے سوئٹزرلینڈ نژاد شہری ہیں اور مغرب کی صورت حال خصوصاً وہاں ہونے والی سازشوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ مذہباً عیسائی ہیں۔ عراق اور افغانستان پر امریکی قبضے کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ مسلمانوں کو ان کے قدرتی وسائل اور مذہبی اقدار سے محروم کردینے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ یہودیت کو وہ اسلام کے ساتھ عیسائیت کی دشمن بھی قرار دیتے ہیں۔ فیمنزم یعنی مغرب کی تحریک نسواں کو وہ انسانی سوسائٹی کو غیرمستحکم کرنے کی تحریک قرار دیتے ہیں۔ مکاؤ کے اس موازنے پر انہیں قارئین کی آراء بھی موصول ہوئی ہیں۔ اکثر نے اس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہاں تک کہ مکاؤ کے وہ حریف مبصرین جو اسلامی اقدار کے خلاف ہمیشہ لکھتے اور بولتے ہیں، نرم لہجہ اختیارکررہے ہیں۔ یعنی پیر ے جیسے اسلام دشمن کو کہنا پڑاکہ ’’برقعہ اور بِکنی دونوں ہی عورت کی غلامی کی علامت ہیں۔‘‘ (جب کہ پیرے کے نزدیک اب تک صرف مسلم عورت غلام اور مظلوم تھی) امریکہ کے ایک نوجوان اور اس کی گرل فرینڈ نے لکھا ہے کہ اس تجزیہ نے انہیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیاہے۔

    اس یقین کو تقویت ملی

ہنری مکاؤ کے اس تجزیے سے اس یقین کو ایک بار پھر تقویت ملتی ہے کہ انسانوں کی تیسری آنکھ اس صورت حال کو گہرائی اور غیرجانبداری کے ساتھ دیکھ رہی ہے جو اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف مغربی سازشوں نے پیدا کررکھی ہے۔ جہاں دنیا کے اکثر ممالک اور وہاں کے شہریوں نے امریکی استعمار کے عالمی ایجنڈے کو شعوری یا غیرشعوری طورپر قبول کرکے خود کو اس کی ذہنی غلامی میں دے رکھا ہے وہیں دنیا کے دوراندیش اور انصاف پسند نفوس اس صورت حال پر فکرمند ہیں۔ خود امریکہ اور یورپ میں ایسے انسانوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے جو اسلام کے خلاف امریکی مہم پر آواز اٹھارہے ہیں اور امریکی استعمار کے ایجنڈے کے خطرناک نتائج سے دنیا کو خبردار کررہے ہیں۔ ایک خاصا طبقہ ایسا ہے جو اسلامی اقدار کے خلاف مغربی مہم اور مسلم ملکوں پر امریکی زیادتیوں کی وجہ سے اسلام کی طرف متوجہ ہوا ہے اور دیانتداری کے ساتھ دیکھنا چاہتاہے کہ اسلامی عقیدے اور مغربی کلچر میں کیا بنیادی فرق ہے۔ ہنری مکاؤ کے مشاہدات سے اس طبقے کو کافی مدد مل سکتی ہے۔ ضرورت ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نوجوان اس قسم کے مشاہدات کو بڑے پیمانے پر دوسروں تک پہنچائیں۔  

07-11-2009

 

 

خبرونظر
09-Aug-10 کھيل اور رشوت ستاني
01-Aug-10 صاف ستھري صحافت کا ايوارڈ
01-Aug-10 ايک ليڈر کا ضمير
01-Aug-10 ميڈيا ايوارڈ کس لئے؟
Jul-10
17-Jul-10 القاعدہ‘‘ کي زندگي کا نيا ’’ثبوت‘‘
12-Jul-10 برطانوي کيا سوچتے ہيں؟
04-Jul-10 ہیڈلی کے ’’انکشافات
01-Jul-10 ’’اللہ کے سپرد‘‘
Jun-10
26-Jun-10 اسلام اور ماحوليات
23-Jun-10 گزشتہ صدي کي ايک مہم
18-Jun-10 وارین اینڈرسن
18-Jun-10 ایک مستقل منتر کا جاپ
13-Jun-10 دوحیرت انگیزخبریں
02-Jun-10 مردم شماری اور ذات پات
May-10
31-May-10 وزیر داخلہ کی مبارکباد
29-May-10 کارٹونوں کا دوسرا پہلو
22-May-10 ہندوستانی زبان کے یہ چار الفاظ
22-May-10 ہمارا فیصل ان کا فیصل
12-May-10 روس کي وہ دراز قامت خاتون
08-May-10 حملوں کی پیش گوئی کا یہ انداز
05-May-10 جنسی بے راہ روی کی بحث
05-May-10 انگریزی اخبار کی یہ خبر
05-May-10 ترکی میں لمحاتِ قرآن
Apr-10
20-Apr-10 سیاسی قیادت کے یہ حوصلے
16-Apr-10 نکسلی تشدد کے خلاف یہ جنگ؟
12-Apr-10 جسٹس کرشن آئر کے نام
01-Apr-10 بھارت اور ۲۱ویںصدی
Mar-10
28-Mar-10 پرسنل لا بورڈ کي اچھي اچھي باتيں
19-Mar-10 مفتی بوسنیا کی رائے
16-Mar-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
10-Mar-10 ایک بین السطور مشورہ
09-Mar-10 بلغراد سے ایک انوکھی آوا
Feb-10
25-Feb-10 پاسباں مل گئے کعبے کو۔ ۔ ۔
20-Feb-10 اور اب ناروے سے شرارت
20-Feb-10 بِکنی پسندوں کی یہ دلیل
16-Feb-10 جوریمارک معنی خیز ہے
13-Feb-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
Jan-10
09-Jan-10 پولیس والوں کو سزائی
07-Jan-10 دسمبر کاوہ ’’واقعہ‘‘
Nov-09
14-Nov-09 لندن کی ’’فاطمہ نے کیا ک
03-Nov-09 چینلوں کی شرارتیں
03-Nov-09 َلینن نے کہاتھا
Oct-09
19-Oct-09 سماجی امور کے ماہر کی رائے
19-Oct-09 نوجوان لیڈر کا غیر معمولی احساس
06-Oct-09 شسترپوجا یعنی طاقت کی پرستش
Sep-09
29-Sep-09 امریکی ایوانِ صدر کی روایت
29-Sep-09 احمدآبادکے انکاؤنٹر کا ایک پہلو
29-Sep-09 لو وہ بھی کہہ رہے ہیں۔ ۔ ۔
01-Sep-09 ردعمل کی مختلف اقسام
Aug-09
28-Aug-09 یک حقیقت جو دبا دی گئی تھی
23-Aug-09 کتاب کی اشاعت کے بعد
05-Aug-09 کیرلا سے ایک امید افزا خبر
02-Aug-09 فاضل ججوں کا مشورہ
Jul-09
31-Jul-09 ایجنڈے پر عمل کا عزم
27-Jul-09 حقوق کمیشن کی ’’کارگزاری
23-Jul-09 شرم الشیخ کے موقع پر
18-Jul-09 نکسلی تشدد اور سرکاری فنڈ
13-Jul-09 پاکستان سے آنے والی خبریں
10-Jul-09 نئے عالمی نظام کا نعرہ کیا تھا؟
05-Jul-09 اعتراض بالکل بجا ہے
05-Jul-09 پردے کے خلاف یہ دلائل
05-Jul-09 اسباب شکست کی تلاش
Jun-09
23-Jun-09 افراتفري کا اصل سبب کچھ اور ہے
20-Jun-09 لوک سبھا کی اسپیکر کی ذات
19-Jun-09 امریکی صدر کا ایجنڈا
16-Jun-09 زندہ انسانوں کی زندہ جماعت
16-Jun-09 جزیہ کی وضاحت مفید تھی
04-Jun-09 واضح کامیابی کے بعد
04-Jun-09 قومی مصائب کے ۲۵ سال
May-09
29-May-09 ویاناسے آنے والی خبروں کے بعد
25-May-09 مئی ۱۶کے وہ مناظر
20-May-09 حیرت انگیز جیت یا ہار؟
17-May-09 طالبان، طالبان، طالبان
17-May-09 جب میڈیا میں یہ خبر آئی
17-May-09 دسمبر۶ سنہ 1992ء کے بعد
17-May-09 راجستھان سے آنے والی یہ آوازیں
04-May-09 جب خبر سورت پہنچی
04-May-09 سکھ برادری اور وزیر اعظم
Apr-09
24-Apr-09 بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولنا
15-Apr-09 وہ ایک رپورٹر کا جوتا تھ
15-Apr-09 ایک چینل کی کاریگری
07-Apr-09 یہ ردعمل فطری تھا
07-Apr-09 طالبان اور پاکستان
Mar-09
27-Mar-09 پتے کي ايک بات
20-Mar-09 چھچھوری سیاست کا تازہ نمونہ
19-Mar-09 خوشگوارتعلقات کے بعد
11-Mar-09 عمل اور نتیجۂ عمل
03-Mar-09 ہنگامہ ہے کیوں برپا؟
03-Mar-09 امریکی صدر کو ایک مشورہ
03-Mar-09 پاکستان کے اقرار کے بعد
03-Mar-09 ایک دلچسپ مطالبہ
Feb-09
26-Feb-09 ناگپور کے نعرے
15-Feb-09 دو مغربی ریاستوں کی دو خبریں
01-Feb-09 دنیاکو صدر جمہوریہ کا مشورہ
Jan-09
30-Jan-09 امریکی لیڈر کی پیشن گوئی
27-Jan-09 کسب معاش کے تین اُصول
26-Jan-09 پاکستان
17-Jan-09 واقعات کا سلسلہ
12-Jan-09 بہار میں الٹی گنگا
04-Jan-09 مولانا آزاد اور تصور پاکستان
03-Jan-09 پاکستان کس کا دشمن ہے
03-Jan-09 ایک پارٹی کی بے کسی
Dec-08
21-Dec-08 بمبئی کی خبروں کے شور میں
18-Dec-08 ستائيس نومبر کي شام کے بعد
08-Dec-08 جب فیصلہ کیا گیا
07-Dec-08 ہرطرف سے ايک ہي آواز
Nov-08
22-Nov-08 طے شدہ طریقے کے مطابق
20-Nov-08 ایک عجیب و غریب رویہ
17-Nov-08 ڈیڑھ ماہ پہلے تک
10-Nov-08 امریکہ میں انقلاب
08-Nov-08 توقعات میں احتیاط لازم ہے
01-Nov-08 کمیونسٹ حلقوں میں مذہب کی بحث
Oct-08
30-Oct-08 یہ آل انڈیا ریڈیو ہے
26-Oct-08 ۲۹ستمبر کے دھماکے
24-Oct-08 نوبت بہ ایں جارسید
22-Oct-08 میڈیا کو مرکزی وزارت کی ہدایت
22-Oct-08 کھلاڑی کو ”دھمکی“ اور ایک ٹی وی چینل
14-Oct-08 باضمیر دلوں کی آوازیں
07-Oct-08 سخت قانون کے مطالبے کے پیچھے
07-Oct-08 میڈیا کی پسند اور ناپسند
07-Oct-08 قدرتی آفت کے بعد
07-Oct-08 ایک خاتون کا سوال
Sep-08
18-Sep-08 انگریزی روزنامے کا سوال
17-Sep-08 کمیونسٹ خاتون کی کوشش
05-Sep-08 امریکی خاتون کا تجربہ
Aug-08
29-Aug-08 میڈیا کا ایک مشکل وقت
24-Aug-08 اسپین کے روزنامے کاسروے
18-Aug-08 ایک محافظ کے تجربات
16-Aug-08 اولمپکس کے یہ مناظر
16-Aug-08 خاتون لیڈر نے یہ کیا کہ دیا
06-Aug-08 کانفرنسیں کرنے والے کہاں ہیں؟
06-Aug-08 اصل مسئلہ کہاں تھا؟
06-Aug-08 عیسائی ردعمل کے بعد
Jul-08
21-Jul-08 ایٹمی معاہدہ اور مسلمان
20-Jul-08 لفظ دلت پر پابندی
18-Jul-08 دائیں اوربائیں بازومیں قربت
09-Jul-08 یہ اچھی علامت ہے
07-Jul-08 معاہدے کی حمایت اور مخالفت
05-Jul-08 ایک مضمون کا خلاصہ
Jun-08
30-Jun-08 گیارہ ستمبر ،نئے دشمن کی تلاش
30-Jun-08 سنجیدہ مقدمہ، دلچسپ سوالات
30-Jun-08 جے پور میں جو کچھ ہوا
30-Jun-08 عیسائیت کی اندرونی صورتحال
28-Jun-08 "ایک اور کانفرنس" کا مطلب
28-Jun-08 مطالبات اور تشدد
28-Jun-08 امریکی جریدے کی پریشانی
28-Jun-08 ایک برہمن وزیر کی پیشکش
28-Jun-08 کانفرنس -حاصل کیا ہوا؟
28-Jun-08 اسرائیل سے ایک معقول آواز
28-Jun-08 برطانیہ کے دس ہزار امیرمسلمان
25-Jun-08 دہشت گردی ایک اور کنوینشن
25-Jun-08 لندن کے میئر کا اقدام
24-Jun-08 چہرے بدلنے کاعمل
19-Jun-08 آزادی مذہب کا یہ قانون
19-Jun-08 تشدد۔ترک یا محفوظ؟
19-Jun-08 انگریزی روز نامہ کا یہ اداریہ
19-Jun-08 عیسائی دنیا کی ایک بڑی مشکل
19-Jun-08 یہ سب مذہبی جنون ہے
19-Jun-08 ظہیرہ اور بادل
19-Jun-08 سیمی اور پولیس کا دعوی
19-Jun-08 ہاں ، قدرتی دین میں مقابلہ کیسا؟
19-Jun-08 الہ آباد کی نوزائدہ بچی
19-Jun-08 جب دارالعلوم بحران کا شکار ہوا
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008