Home Page
پولیس والوں کو سزائی
پرواز رحمانی
ایڈیٹر دعوت دہلی


پولیس والوں کو سزائیں
 

جنوری ۴ کومحکمۂ پولیس اور اس کے اعلیٰ افسران سے متعلق کئی خبریں آئیں جن کی تفصیلات ۵  جنوری کے اخبارات میں موجود تھیں۔ (۱) مرکزی حکومت نے ہریانہ کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس پی ایس راٹھور سے بہتر کارکردگی کا پولیس میڈل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راٹھور کو سولہ سال قبل روچیکا نامی لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کا قصوروار پایاگیا تھا ۔ روچیکا نے خودکشی کرلی تھی۔ حکومت نے ایسا ضابطہ وضع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے کہ آئندہ اگر کسی پولیس والے کو کسی معاملے میں قصوروارپایا جائے  تو اس کااعزاز خودبخود منسوخ ہوجائے (۲) اس فیصلے کے بعد ایک آئی پی ایس افسر آر کے شرما کا تمغہ بھی چھن جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جسے شوانی بھٹناگر کے قتل کے معاملے میںقصوروار پاکر معزول کردیاگیا ہے۔ یہی معاملہ پنجاب کے سابق ڈی جی پی ،کے پی ایس گل کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ گل کو ایک خاتون آئی اے ایس افسر کے ساتھ ایک تقریب میں بدتمیزی کا مجرم پایا جاچکا ہے (۳) پنجاب وہریانہ ہائی کورٹ نے رولنگ دی ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران سمیت ان تمام اعلیٰ حکام اورشخصیات پر تیز رفتار عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں جن کے خلاف شکایات درج ہیں۔ عدالت نے روچیکا معاملے کو ’’انصاف میں تاخیر عدم انصاف کے مترادف‘‘ کا بہترین نمونہ قرار دیا۔ (۴) یوپی کے سون بھدر ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج نے ان چودہ پولیس والوں کے خلاف فیصلہ سنایا ہے جن پر ۳۰۰۲ء میں دو نوجوانوں کو فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ ان میں پانچ کو عمرقید کی سزا سنائی گئی اور نو کو قصوروار قرار دیاگیا۔
ایک واقعے کی یاد دہانی
ہندوستانی پولیس کی  یہ تصویر نئی نہیں ہے۔ ان خبروں نے صرف اس کے کردار کی یاددہانی کرا دی ہے۔ اس یاد دہانی سے ابھی کل کا واقعہ یاد آرہا ہے ۔ ۱۹ستمبر ۲۰۰۸ءکو جنوبی دہلی کی بٹلہ ہاؤس کالونی میں دہلی پولیس نے دونوجوانوں کا ’’انکاؤنٹر‘‘ کردیا تھا۔ واقعے میں پولیس کے ایک انسپکٹر کی موت بھی واقع ہوگئی تھی۔ حقوق انسانی کے گروپ اس ’’انکاؤنٹر‘‘ پر سوالات اٹھارہے تھے۔ دہلی ہائی کورٹ نے حقوق انسانی کے قومی کمیشن کو ہدایت دی کہ واقعے کی انکوائری کرکے اس کی رپورٹ پیش کرے۔کمیشن نے ایک رپورٹ تیار کی جو پولیس کی بیان کردہ کہانی کی کاپی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے رپورٹ پر ’’غور‘‘ کیااور اسے درست قرار دیا۔ رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیا لیکن سپریم کورٹ نے بھی رپورٹ کی توثیق کردی۔ یہاں تک توکوئی خاص بات نہیں تھی۔ خاص بات وہ تھی جو رپورٹ پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی بنچ نے کہی تھی۔ بنچ نے کہاتھا : ’’ بٹلہ ہاؤس معاملے میں پولیس کے کردار پر تنقیدغلط ہے۔ پولیس کے کردار پر سوالات نہ اٹھائے جائیں۔ اس سے پولیس کے حوصلے پست ہوں گے‘‘۔ عدالت عظمیٰ کی رولنگ کی جو تفصیلات میڈیا میں آئی تھیں ان سے صاف ظاہر ہوسکتا تھا کہ اسے پولیس کے حوصلوں کی فکر زیادہ ہے ۔ مدعی عدالت کو اصل واقعے کی سنگینی بتانے میں ناکام رہا۔
یہ صاف دو رخی ہے
مگر تازہ خبریں بتاتی ہیںکہ شہریوں کی عزت و آبرواور جان ومال کی حفاظت زیادہ عزیز ہے۔ یہاں پولیس کے حوصلوں کی پروا نہیں ہے۔ پولیس والوں کو سزائیں دے کر ان کی اصلاح کی فکر ہے۔ بمبئی میں ایک مافیا ڈان کی ضیافت میں شرکت اور خرمستیاں کرنے پر تین پولیس افسروں کو معطل کردیاگیا۔ کچھ اور معاملات میں پولیس افسران پر شکنجہ کستا جارہا ہے۔ پولیس کے طرز عمل پر اپنائی جانے والی یہ دورخی صاف طور پر نوٹ کی جاسکتی ہے۔یعنی لا اینڈآرڈر کے عام مسائل میں پولیس واقعی قابل گرفت ہے۔ پولیس والوں کے خلاف ہر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ خواہ پوری پولیس فورس کے حوصلے پست ہوتے ہوں، لیکن ’’دہشت گردی‘‘ کی روک تھام کے نام پر پولیس جو کچھ بھی کرے، کسی کا ’’انکاؤنٹر‘‘ کردے، کسی کو بھی پکڑ کر جیل میں ڈال دے، کسی بھی خاندان کی عزت و آبرو خاک میں ملا دے، کسی بھی فرقے کی کردار کشی کا باعث بن جائے،اسے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اس معاملے میں پولیس فورس ’’پوترگائے‘‘ بن جاتی ہے۔ اس کے طرز عمل کے خلاف آواز اٹھانااس کے حوصلے پست کرنا ہے یہاں تک کہ ’’دیش بھکتی‘‘ کے خلاف ہے۔ اور ستم کی بات یہ ہے کہ اس بے انصافی کو ’’راشٹر واد‘‘ سمجھا جاتا ہے ۔ کیا ایسا کوئی گروہ موجود نہیں ہے جو یہاں کے ارباب سیاست کو بتا سکے کہ یہ رویہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہے، انجام کار یہ ملک کو ناکامی کی طرف لے جاسکتا ہے۔

یکم جنوری ۲۰۰۹

خبرونظر
09-Aug-10 کھيل اور رشوت ستاني
01-Aug-10 صاف ستھري صحافت کا ايوارڈ
01-Aug-10 ايک ليڈر کا ضمير
01-Aug-10 ميڈيا ايوارڈ کس لئے؟
Jul-10
17-Jul-10 القاعدہ‘‘ کي زندگي کا نيا ’’ثبوت‘‘
12-Jul-10 برطانوي کيا سوچتے ہيں؟
04-Jul-10 ہیڈلی کے ’’انکشافات
01-Jul-10 ’’اللہ کے سپرد‘‘
Jun-10
26-Jun-10 اسلام اور ماحوليات
23-Jun-10 گزشتہ صدي کي ايک مہم
18-Jun-10 وارین اینڈرسن
18-Jun-10 ایک مستقل منتر کا جاپ
13-Jun-10 دوحیرت انگیزخبریں
02-Jun-10 مردم شماری اور ذات پات
May-10
31-May-10 وزیر داخلہ کی مبارکباد
29-May-10 کارٹونوں کا دوسرا پہلو
22-May-10 ہندوستانی زبان کے یہ چار الفاظ
22-May-10 ہمارا فیصل ان کا فیصل
12-May-10 روس کي وہ دراز قامت خاتون
08-May-10 حملوں کی پیش گوئی کا یہ انداز
05-May-10 جنسی بے راہ روی کی بحث
05-May-10 انگریزی اخبار کی یہ خبر
05-May-10 ترکی میں لمحاتِ قرآن
Apr-10
20-Apr-10 سیاسی قیادت کے یہ حوصلے
16-Apr-10 نکسلی تشدد کے خلاف یہ جنگ؟
12-Apr-10 جسٹس کرشن آئر کے نام
01-Apr-10 بھارت اور ۲۱ویںصدی
Mar-10
28-Mar-10 پرسنل لا بورڈ کي اچھي اچھي باتيں
19-Mar-10 مفتی بوسنیا کی رائے
16-Mar-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
10-Mar-10 ایک بین السطور مشورہ
09-Mar-10 بلغراد سے ایک انوکھی آوا
Feb-10
25-Feb-10 پاسباں مل گئے کعبے کو۔ ۔ ۔
20-Feb-10 اور اب ناروے سے شرارت
20-Feb-10 بِکنی پسندوں کی یہ دلیل
16-Feb-10 جوریمارک معنی خیز ہے
13-Feb-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
Jan-10
07-Jan-10 دسمبر کاوہ ’’واقعہ‘‘
Nov-09
14-Nov-09 برقعہ اور بِکنی
14-Nov-09 لندن کی ’’فاطمہ نے کیا ک
03-Nov-09 چینلوں کی شرارتیں
03-Nov-09 َلینن نے کہاتھا
Oct-09
19-Oct-09 سماجی امور کے ماہر کی رائے
19-Oct-09 نوجوان لیڈر کا غیر معمولی احساس
06-Oct-09 شسترپوجا یعنی طاقت کی پرستش
Sep-09
29-Sep-09 امریکی ایوانِ صدر کی روایت
29-Sep-09 احمدآبادکے انکاؤنٹر کا ایک پہلو
29-Sep-09 لو وہ بھی کہہ رہے ہیں۔ ۔ ۔
01-Sep-09 ردعمل کی مختلف اقسام
Aug-09
28-Aug-09 یک حقیقت جو دبا دی گئی تھی
23-Aug-09 کتاب کی اشاعت کے بعد
05-Aug-09 کیرلا سے ایک امید افزا خبر
02-Aug-09 فاضل ججوں کا مشورہ
Jul-09
31-Jul-09 ایجنڈے پر عمل کا عزم
27-Jul-09 حقوق کمیشن کی ’’کارگزاری
23-Jul-09 شرم الشیخ کے موقع پر
18-Jul-09 نکسلی تشدد اور سرکاری فنڈ
13-Jul-09 پاکستان سے آنے والی خبریں
10-Jul-09 نئے عالمی نظام کا نعرہ کیا تھا؟
05-Jul-09 اعتراض بالکل بجا ہے
05-Jul-09 پردے کے خلاف یہ دلائل
05-Jul-09 اسباب شکست کی تلاش
Jun-09
23-Jun-09 افراتفري کا اصل سبب کچھ اور ہے
20-Jun-09 لوک سبھا کی اسپیکر کی ذات
19-Jun-09 امریکی صدر کا ایجنڈا
16-Jun-09 زندہ انسانوں کی زندہ جماعت
16-Jun-09 جزیہ کی وضاحت مفید تھی
04-Jun-09 واضح کامیابی کے بعد
04-Jun-09 قومی مصائب کے ۲۵ سال
May-09
29-May-09 ویاناسے آنے والی خبروں کے بعد
25-May-09 مئی ۱۶کے وہ مناظر
20-May-09 حیرت انگیز جیت یا ہار؟
17-May-09 طالبان، طالبان، طالبان
17-May-09 جب میڈیا میں یہ خبر آئی
17-May-09 دسمبر۶ سنہ 1992ء کے بعد
17-May-09 راجستھان سے آنے والی یہ آوازیں
04-May-09 جب خبر سورت پہنچی
04-May-09 سکھ برادری اور وزیر اعظم
Apr-09
24-Apr-09 بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولنا
15-Apr-09 وہ ایک رپورٹر کا جوتا تھ
15-Apr-09 ایک چینل کی کاریگری
07-Apr-09 یہ ردعمل فطری تھا
07-Apr-09 طالبان اور پاکستان
Mar-09
27-Mar-09 پتے کي ايک بات
20-Mar-09 چھچھوری سیاست کا تازہ نمونہ
19-Mar-09 خوشگوارتعلقات کے بعد
11-Mar-09 عمل اور نتیجۂ عمل
03-Mar-09 ہنگامہ ہے کیوں برپا؟
03-Mar-09 امریکی صدر کو ایک مشورہ
03-Mar-09 پاکستان کے اقرار کے بعد
03-Mar-09 ایک دلچسپ مطالبہ
Feb-09
26-Feb-09 ناگپور کے نعرے
15-Feb-09 دو مغربی ریاستوں کی دو خبریں
01-Feb-09 دنیاکو صدر جمہوریہ کا مشورہ
Jan-09
30-Jan-09 امریکی لیڈر کی پیشن گوئی
27-Jan-09 کسب معاش کے تین اُصول
26-Jan-09 پاکستان
17-Jan-09 واقعات کا سلسلہ
12-Jan-09 بہار میں الٹی گنگا
04-Jan-09 مولانا آزاد اور تصور پاکستان
03-Jan-09 پاکستان کس کا دشمن ہے
03-Jan-09 ایک پارٹی کی بے کسی
Dec-08
21-Dec-08 بمبئی کی خبروں کے شور میں
18-Dec-08 ستائيس نومبر کي شام کے بعد
08-Dec-08 جب فیصلہ کیا گیا
07-Dec-08 ہرطرف سے ايک ہي آواز
Nov-08
22-Nov-08 طے شدہ طریقے کے مطابق
20-Nov-08 ایک عجیب و غریب رویہ
17-Nov-08 ڈیڑھ ماہ پہلے تک
10-Nov-08 امریکہ میں انقلاب
08-Nov-08 توقعات میں احتیاط لازم ہے
01-Nov-08 کمیونسٹ حلقوں میں مذہب کی بحث
Oct-08
30-Oct-08 یہ آل انڈیا ریڈیو ہے
26-Oct-08 ۲۹ستمبر کے دھماکے
24-Oct-08 نوبت بہ ایں جارسید
22-Oct-08 میڈیا کو مرکزی وزارت کی ہدایت
22-Oct-08 کھلاڑی کو ”دھمکی“ اور ایک ٹی وی چینل
14-Oct-08 باضمیر دلوں کی آوازیں
07-Oct-08 سخت قانون کے مطالبے کے پیچھے
07-Oct-08 میڈیا کی پسند اور ناپسند
07-Oct-08 قدرتی آفت کے بعد
07-Oct-08 ایک خاتون کا سوال
Sep-08
18-Sep-08 انگریزی روزنامے کا سوال
17-Sep-08 کمیونسٹ خاتون کی کوشش
05-Sep-08 امریکی خاتون کا تجربہ
Aug-08
29-Aug-08 میڈیا کا ایک مشکل وقت
24-Aug-08 اسپین کے روزنامے کاسروے
18-Aug-08 ایک محافظ کے تجربات
16-Aug-08 اولمپکس کے یہ مناظر
16-Aug-08 خاتون لیڈر نے یہ کیا کہ دیا
06-Aug-08 کانفرنسیں کرنے والے کہاں ہیں؟
06-Aug-08 اصل مسئلہ کہاں تھا؟
06-Aug-08 عیسائی ردعمل کے بعد
Jul-08
21-Jul-08 ایٹمی معاہدہ اور مسلمان
20-Jul-08 لفظ دلت پر پابندی
18-Jul-08 دائیں اوربائیں بازومیں قربت
09-Jul-08 یہ اچھی علامت ہے
07-Jul-08 معاہدے کی حمایت اور مخالفت
05-Jul-08 ایک مضمون کا خلاصہ
Jun-08
30-Jun-08 گیارہ ستمبر ،نئے دشمن کی تلاش
30-Jun-08 سنجیدہ مقدمہ، دلچسپ سوالات
30-Jun-08 جے پور میں جو کچھ ہوا
30-Jun-08 عیسائیت کی اندرونی صورتحال
28-Jun-08 "ایک اور کانفرنس" کا مطلب
28-Jun-08 مطالبات اور تشدد
28-Jun-08 امریکی جریدے کی پریشانی
28-Jun-08 ایک برہمن وزیر کی پیشکش
28-Jun-08 کانفرنس -حاصل کیا ہوا؟
28-Jun-08 اسرائیل سے ایک معقول آواز
28-Jun-08 برطانیہ کے دس ہزار امیرمسلمان
25-Jun-08 دہشت گردی ایک اور کنوینشن
25-Jun-08 لندن کے میئر کا اقدام
24-Jun-08 چہرے بدلنے کاعمل
19-Jun-08 آزادی مذہب کا یہ قانون
19-Jun-08 تشدد۔ترک یا محفوظ؟
19-Jun-08 انگریزی روز نامہ کا یہ اداریہ
19-Jun-08 عیسائی دنیا کی ایک بڑی مشکل
19-Jun-08 یہ سب مذہبی جنون ہے
19-Jun-08 ظہیرہ اور بادل
19-Jun-08 سیمی اور پولیس کا دعوی
19-Jun-08 ہاں ، قدرتی دین میں مقابلہ کیسا؟
19-Jun-08 الہ آباد کی نوزائدہ بچی
19-Jun-08 جب دارالعلوم بحران کا شکار ہوا
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008