روس ميں مسجديں تعمير نہيں ہوں
گي: روسي عيسائي
مسجدوں کي تعمير ميں روس کي
مسلم آبادي کو مقامي عيسائيوں کي طرف سے مذہبي تعصب کا سامنا ہے. روسي مسلمانوں کا کہنا ہے کہ مقامي عيسائي اس ڈر سے کہ مساجد کي
تعمير سے اسلام کے فروغ کي راہ ہموار ہوگي مساجد کي تعمير ميں رکاوٹ ڈال رہے ہيں انکي
شرط يہ ہوتي ہے کہ مسلمان مسجد تعمير کر سکتے ہيں ليکن جگہ کا انتخاب عيسائي کريں
گے۔
حال ہي ميں روس کے شہر سيکتيفکار ميں جب
ترکي امداد سے وہاں کے مسلمانوں نے مسجد تعمير کرني چاہي تو مقامي غير مسلموں نے
مخالفت کي۔ معاملہ مقامي حکام اور ملکي صدر تک پہنچايا گيا عيسائيوں کا اعتراض يہ
تھا کہ عيسائيوں کي اکثريت والي آبادي ميں مسلمان اپني عبادت گاہ تعمير نہيں کر
سکتے۔
اس واقعہ کے بعد سے روس ميں مسجدوں کي
تعمير کے سلسلہ ميں ايک بحران اٹھ کھڑا ہوا ہے جس سے مذہبي تعصب کے مزيد بڑھنے کا
انديشہ ہے۔
|