آٹھ کروڑ دستخطوں کا مکتوب
نئی دہلی ۔ 31 جنوری (یو این آئی) صدر پرتیبھا پاٹل کو آٹھ کروڑ دستخطوں کے ساتھ ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ان پر ملک میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرنے، گائے کے تحفظ کے لئے قانون بنانے اور اس مقصد سے ایک وزارت قائم کئے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ مذہبی رہنماؤں کے ایک وفد نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر سے ملاقات کی اور انہیں آٹھ کروڑ دستخطوں پر مشتمل ایک میمورنڈم پیش کیا۔ یہ دستخط 108 روزہ وشو منگل گئو یاترا کے دوران پورے ملک سے حاصل کئے گئے ہیں۔ یہ یاترا 30 ستمبر 2009 کو کروکشیتر سے شروع ہوکر جنوری ۱۷کو ناگپور میں اختتام کو پہنچی۔ صدر کو دیئے گئے اس میمورنڈم میں ان مذہبی رہنماؤں نے گائے کو قومی ثقافتی میراث قرار دینے اور اس کے ذبیحہ پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے ۔ ساتھ ہی گائے کی مختلف نسلوں کے تحفظ کے لئے مرکز میں ایک علیحدہ وزارت قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
|