Home Page
بِکنی پسندوں کی یہ دلیل
پرواز رحمانی
ایڈیٹر دعوت دہلی

بِکنی پسندوں کی یہ دلیل

ساحلِ سمندر پر نہانے والی سیاح عورتوں کی بے لباسی کے حق میں ایک دلیل یہ دی جارہی ہے کہ ’’بکنی کا استعمال پوری دنیا میں عام ہے لیکن وہ عورتوں پر جنسی زیادتی کا سبب نہیں بنتا۔ حتیٰ کہ اسلامی ملک مصر میں بھی، جہاں سیاحت کے ذریعے ہونے والی آمدنی کا ۸۰ فیصد حصہ ساحل سمندر سے آتا ہے، بکنی کا استعمال عام ہے لیکن وہ مردوں کے لئے کشش یا ان کی نظر بدکا محرک نہیں بنتا اس لئے وہاں جنسی جرائم نہیں ہوتے۔ ۔ ۔ ‘‘۔ (میل ٹوڈے ۳۱جنوری) اس بحث کا تعلق گوا میں سیاح عورتوں پر جنسی حملوں کے واقعات سے ہے۔ گوا سرکار کے بعض ذمے داروں کے اس بیان کے بعد کہ ’’اِن واقعات کے لئے خود سیاحوں کا طرز عمل ذمے دار ہے ‘‘ اور یہ کہ ’’بکنی کو ممنوع قرار دے دیا جائے گا‘‘کچھ حلقوں میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ فحاشی کی تجارت کرنے والوںکے علاوہ اخلاقی لحاظ سے بے راہ رو اور بے لگام افراد بھی بے چین ہوگئے ہیں ۔ خود گوا کی حکومت پریشان ہے اور اس نے واضح کیا ہے کہ بکنی (یعنی عورتوں کی بے لباسی ) پر کسی قسم کی پابندی نہیں عائد کی جائے گی، صرف محکمۂ سیاحت کے اشتہارات سے بکنی والی عورتوں کی تصویریںہٹا دی جائیں گی۔ مزیدار بات یہ ہے کہ یہ لوگ بکنی پر پابندی کے تو خلاف ہیں لیکن سیاح عورتوں پر جنسی زیادتی کرنے والوں کو سخت سے سخت بلکہ موت کی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحث کے تین زاویے

اس  پوری بحث کے تین زاویے سامنے آتے ہیں: (۱) بزنس یعنی آمدنی (۲) آبرو باختہ حلقوں کا لحاظ (۳) گلوبلائزیشن کا کلچر فحاشی کے اس کاروبار کو نجی کمپنیاں، ادارے اور افراد ہی نہیں، حکومت بھی آمدنی کا بہت بڑا ذریعہ سمجھتی ہے اس لئے اسے بند نہیں کرنا چاہتی۔ آبروباختگی اور جنسی بے راہ روی کاعالم یہ ہے کہ برتھ کنٹرول کے نام پر خود حکومت اسے فروغ دے رہی ہے۔ سرکاری ریڈیو ، ٹیلی ویژن اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے انتہائی  بیہودہ  اور اخلاق کُش اشتہارات دیئے جارہے ہیں۔ گلوبلائزیشن کا تعلق مرکز ی سیاستدانوں سے ہے جو اس مغربی کلچر کو گلوبلائزیشن کے لئے ضروری سمجھتے ہیں۔ نیز سُپر پاور بننے کے لئے بھی اس کلچر کا فروغ ضروری ہے تاکہ مغرب کے ترقی یافتہ ملکوں کے شانہ بشانہ چلا جائے  لیکن دوسری طرف یہ لوگ اس عمل کے ردعمل  میں ہونے والے جرائم کے لئے سزائے موت مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس حقیقت کو نہیں مانتے کہ جنسی جرائم سرِ عام اس عریانیت اور فحاشی کا نتیجہ ہیں۔ بڑی دلچسپ صورتحال ہے۔ دراصل یہ لوگ اس امر واقعہ سے بے خبر ہیں کہ مغربی ساحلوں پر یہ جرائم عام ہیں لیکن انہیں جرائم نہیں سمجھا جاتا۔ یہ وہاں کا کلچر ہے۔ ہندوستانی ساحلوں پر بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔ بس کبھی کبھی کوئی واقعہ خبر بن جاتا ہے۔

مصر کی مثال پر خود غور کیجئے

اور جہاں تک مصر کے حوالے کا تعلق ہے کہ وہاں ساحل پر جنسی جرائم نہیں ہوتے یا بکنی ’’پوش‘‘ عورتوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا تو اس کا کریڈٹ وہاں کے معاشرے کو جاتا ہے جوبحیثیت مجموعی ایک مسلم معاشرہ ہے۔ عوام اسلام پسند ہیں، کھوٹ حکمرانوں میں ہے جو امریکہ کے وفادار و فرمانبردار ہیں۔ امریکہ کی مدد سے اور فوج کی بندوق کے زور پر عوام پر مسلط ہیں۔ ساحل کو اس بے ہودگی سے پاک کرنا تو فی الحال عوام کے بس میں نہیں ہے لیکن خود کو اخلاقی برائیوں سے دور رکھنا بہرحال ان کے اختیار میں ہے۔ ایک گناہ تو ساحل اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کو مغربی بیہودگی کے لئے کھول کر ان کے حکمراں کرر ہے ہیں، اب ان عورتوں پر بری نظر ڈال کر یا ان کے ساتھ زیادتی کرکے وہ دوسرا گناہ نہیں کرسکتے۔ مغربی فحاشی سے بیزاری کے اظہار کے طور پر بھی نہیں۔ یہ تو ہوسکتا ہے کہ کوئی غیور فرد یا گروپ ان غیر ملکیوں پر تشدد کی کوئی مہلک کارروائی کردے (اگرچہ معاشرہ اس طریقے کو بھی پسندنہیں کرتا) لیکن کوئی گناہ کبیرہ کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔ مصر کی مثال دینے والوں کو اس پر غور کرنا چاہئے۔ سزائے موت کے مطالبہ کی ہم تائید کرتے ہیں تاہم مطالبہ کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اگر مصر کی حکومت کبھی کسی جنسی مجرم کو موت کی سزا دے دے تو اس پر واویلا نہ کریں نہ ہی اسے مسلم ملک کا وحشی پن قرار دیں۔
۱۳۔۰۲۔۲۰۱۰ء
 

 

خبرونظر
09-Aug-10 کھيل اور رشوت ستاني
01-Aug-10 صاف ستھري صحافت کا ايوارڈ
01-Aug-10 ايک ليڈر کا ضمير
01-Aug-10 ميڈيا ايوارڈ کس لئے؟
Jul-10
17-Jul-10 القاعدہ‘‘ کي زندگي کا نيا ’’ثبوت‘‘
12-Jul-10 برطانوي کيا سوچتے ہيں؟
04-Jul-10 ہیڈلی کے ’’انکشافات
01-Jul-10 ’’اللہ کے سپرد‘‘
Jun-10
26-Jun-10 اسلام اور ماحوليات
23-Jun-10 گزشتہ صدي کي ايک مہم
18-Jun-10 وارین اینڈرسن
18-Jun-10 ایک مستقل منتر کا جاپ
13-Jun-10 دوحیرت انگیزخبریں
02-Jun-10 مردم شماری اور ذات پات
May-10
31-May-10 وزیر داخلہ کی مبارکباد
29-May-10 کارٹونوں کا دوسرا پہلو
22-May-10 ہندوستانی زبان کے یہ چار الفاظ
22-May-10 ہمارا فیصل ان کا فیصل
12-May-10 روس کي وہ دراز قامت خاتون
08-May-10 حملوں کی پیش گوئی کا یہ انداز
05-May-10 جنسی بے راہ روی کی بحث
05-May-10 انگریزی اخبار کی یہ خبر
05-May-10 ترکی میں لمحاتِ قرآن
Apr-10
20-Apr-10 سیاسی قیادت کے یہ حوصلے
16-Apr-10 نکسلی تشدد کے خلاف یہ جنگ؟
12-Apr-10 جسٹس کرشن آئر کے نام
01-Apr-10 بھارت اور ۲۱ویںصدی
Mar-10
28-Mar-10 پرسنل لا بورڈ کي اچھي اچھي باتيں
19-Mar-10 مفتی بوسنیا کی رائے
16-Mar-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
10-Mar-10 ایک بین السطور مشورہ
09-Mar-10 بلغراد سے ایک انوکھی آوا
Feb-10
25-Feb-10 پاسباں مل گئے کعبے کو۔ ۔ ۔
20-Feb-10 اور اب ناروے سے شرارت
16-Feb-10 جوریمارک معنی خیز ہے
13-Feb-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
Jan-10
09-Jan-10 پولیس والوں کو سزائی
07-Jan-10 دسمبر کاوہ ’’واقعہ‘‘
Nov-09
14-Nov-09 برقعہ اور بِکنی
14-Nov-09 لندن کی ’’فاطمہ نے کیا ک
03-Nov-09 چینلوں کی شرارتیں
03-Nov-09 َلینن نے کہاتھا
Oct-09
19-Oct-09 سماجی امور کے ماہر کی رائے
19-Oct-09 نوجوان لیڈر کا غیر معمولی احساس
06-Oct-09 شسترپوجا یعنی طاقت کی پرستش
Sep-09
29-Sep-09 امریکی ایوانِ صدر کی روایت
29-Sep-09 احمدآبادکے انکاؤنٹر کا ایک پہلو
29-Sep-09 لو وہ بھی کہہ رہے ہیں۔ ۔ ۔
01-Sep-09 ردعمل کی مختلف اقسام
Aug-09
28-Aug-09 یک حقیقت جو دبا دی گئی تھی
23-Aug-09 کتاب کی اشاعت کے بعد
05-Aug-09 کیرلا سے ایک امید افزا خبر
02-Aug-09 فاضل ججوں کا مشورہ
Jul-09
31-Jul-09 ایجنڈے پر عمل کا عزم
27-Jul-09 حقوق کمیشن کی ’’کارگزاری
23-Jul-09 شرم الشیخ کے موقع پر
18-Jul-09 نکسلی تشدد اور سرکاری فنڈ
13-Jul-09 پاکستان سے آنے والی خبریں
10-Jul-09 نئے عالمی نظام کا نعرہ کیا تھا؟
05-Jul-09 اعتراض بالکل بجا ہے
05-Jul-09 پردے کے خلاف یہ دلائل
05-Jul-09 اسباب شکست کی تلاش
Jun-09
23-Jun-09 افراتفري کا اصل سبب کچھ اور ہے
20-Jun-09 لوک سبھا کی اسپیکر کی ذات
19-Jun-09 امریکی صدر کا ایجنڈا
16-Jun-09 زندہ انسانوں کی زندہ جماعت
16-Jun-09 جزیہ کی وضاحت مفید تھی
04-Jun-09 واضح کامیابی کے بعد
04-Jun-09 قومی مصائب کے ۲۵ سال
May-09
29-May-09 ویاناسے آنے والی خبروں کے بعد
25-May-09 مئی ۱۶کے وہ مناظر
20-May-09 حیرت انگیز جیت یا ہار؟
17-May-09 طالبان، طالبان، طالبان
17-May-09 جب میڈیا میں یہ خبر آئی
17-May-09 دسمبر۶ سنہ 1992ء کے بعد
17-May-09 راجستھان سے آنے والی یہ آوازیں
04-May-09 جب خبر سورت پہنچی
04-May-09 سکھ برادری اور وزیر اعظم
Apr-09
24-Apr-09 بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولنا
15-Apr-09 وہ ایک رپورٹر کا جوتا تھ
15-Apr-09 ایک چینل کی کاریگری
07-Apr-09 یہ ردعمل فطری تھا
07-Apr-09 طالبان اور پاکستان
Mar-09
27-Mar-09 پتے کي ايک بات
20-Mar-09 چھچھوری سیاست کا تازہ نمونہ
19-Mar-09 خوشگوارتعلقات کے بعد
11-Mar-09 عمل اور نتیجۂ عمل
03-Mar-09 ہنگامہ ہے کیوں برپا؟
03-Mar-09 امریکی صدر کو ایک مشورہ
03-Mar-09 پاکستان کے اقرار کے بعد
03-Mar-09 ایک دلچسپ مطالبہ
Feb-09
26-Feb-09 ناگپور کے نعرے
15-Feb-09 دو مغربی ریاستوں کی دو خبریں
01-Feb-09 دنیاکو صدر جمہوریہ کا مشورہ
Jan-09
30-Jan-09 امریکی لیڈر کی پیشن گوئی
27-Jan-09 کسب معاش کے تین اُصول
26-Jan-09 پاکستان
17-Jan-09 واقعات کا سلسلہ
12-Jan-09 بہار میں الٹی گنگا
04-Jan-09 مولانا آزاد اور تصور پاکستان
03-Jan-09 پاکستان کس کا دشمن ہے
03-Jan-09 ایک پارٹی کی بے کسی
Dec-08
21-Dec-08 بمبئی کی خبروں کے شور میں
18-Dec-08 ستائيس نومبر کي شام کے بعد
08-Dec-08 جب فیصلہ کیا گیا
07-Dec-08 ہرطرف سے ايک ہي آواز
Nov-08
22-Nov-08 طے شدہ طریقے کے مطابق
20-Nov-08 ایک عجیب و غریب رویہ
17-Nov-08 ڈیڑھ ماہ پہلے تک
10-Nov-08 امریکہ میں انقلاب
08-Nov-08 توقعات میں احتیاط لازم ہے
01-Nov-08 کمیونسٹ حلقوں میں مذہب کی بحث
Oct-08
30-Oct-08 یہ آل انڈیا ریڈیو ہے
26-Oct-08 ۲۹ستمبر کے دھماکے
24-Oct-08 نوبت بہ ایں جارسید
22-Oct-08 میڈیا کو مرکزی وزارت کی ہدایت
22-Oct-08 کھلاڑی کو ”دھمکی“ اور ایک ٹی وی چینل
14-Oct-08 باضمیر دلوں کی آوازیں
07-Oct-08 سخت قانون کے مطالبے کے پیچھے
07-Oct-08 میڈیا کی پسند اور ناپسند
07-Oct-08 قدرتی آفت کے بعد
07-Oct-08 ایک خاتون کا سوال
Sep-08
18-Sep-08 انگریزی روزنامے کا سوال
17-Sep-08 کمیونسٹ خاتون کی کوشش
05-Sep-08 امریکی خاتون کا تجربہ
Aug-08
29-Aug-08 میڈیا کا ایک مشکل وقت
24-Aug-08 اسپین کے روزنامے کاسروے
18-Aug-08 ایک محافظ کے تجربات
16-Aug-08 اولمپکس کے یہ مناظر
16-Aug-08 خاتون لیڈر نے یہ کیا کہ دیا
06-Aug-08 کانفرنسیں کرنے والے کہاں ہیں؟
06-Aug-08 اصل مسئلہ کہاں تھا؟
06-Aug-08 عیسائی ردعمل کے بعد
Jul-08
21-Jul-08 ایٹمی معاہدہ اور مسلمان
20-Jul-08 لفظ دلت پر پابندی
18-Jul-08 دائیں اوربائیں بازومیں قربت
09-Jul-08 یہ اچھی علامت ہے
07-Jul-08 معاہدے کی حمایت اور مخالفت
05-Jul-08 ایک مضمون کا خلاصہ
Jun-08
30-Jun-08 گیارہ ستمبر ،نئے دشمن کی تلاش
30-Jun-08 سنجیدہ مقدمہ، دلچسپ سوالات
30-Jun-08 جے پور میں جو کچھ ہوا
30-Jun-08 عیسائیت کی اندرونی صورتحال
28-Jun-08 "ایک اور کانفرنس" کا مطلب
28-Jun-08 مطالبات اور تشدد
28-Jun-08 امریکی جریدے کی پریشانی
28-Jun-08 ایک برہمن وزیر کی پیشکش
28-Jun-08 کانفرنس -حاصل کیا ہوا؟
28-Jun-08 اسرائیل سے ایک معقول آواز
28-Jun-08 برطانیہ کے دس ہزار امیرمسلمان
25-Jun-08 دہشت گردی ایک اور کنوینشن
25-Jun-08 لندن کے میئر کا اقدام
24-Jun-08 چہرے بدلنے کاعمل
19-Jun-08 آزادی مذہب کا یہ قانون
19-Jun-08 تشدد۔ترک یا محفوظ؟
19-Jun-08 انگریزی روز نامہ کا یہ اداریہ
19-Jun-08 عیسائی دنیا کی ایک بڑی مشکل
19-Jun-08 یہ سب مذہبی جنون ہے
19-Jun-08 ظہیرہ اور بادل
19-Jun-08 سیمی اور پولیس کا دعوی
19-Jun-08 ہاں ، قدرتی دین میں مقابلہ کیسا؟
19-Jun-08 الہ آباد کی نوزائدہ بچی
19-Jun-08 جب دارالعلوم بحران کا شکار ہوا
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008