Home Page
اور اب ناروے سے شرارت
پرواز رحمانی
ایڈیٹر دعوت دہلی

اور اب ناروے سے شرارت

چند سال قبل ڈنمارک کے ایک اخبار نے پیغمبر اسلامؐ کے کچھ کارٹون شائع کرکے پوری امت مسلمہ کو مشتعل کرنے کی کوشش کی تھی، اب وہی شرارت ناروے کے ایک اخبار نے کی ہے، جس کے خلاف ناروے کے مسلمان احتجاج کررہے ہیں۔ جمعہ ۱۲ فروری کو اوسلو میں تین ہزار مسلمانوں نے اپنے غم وغصے کااظہار کرنے کے لئے زبردست مظاہرہ کیا۔ ناروے اوریورپ کے کچھ دوسرے شہروں میں بھی احتجاج ہوا ہے۔ اندازہ ہے کہ اگر اس شرارت پر اوسلو کے اخبار اورناروے کی حکومت نے بھی وہی رویہ اختیار کیا جو ڈنمارک کے اخبارات اور وہاں کی حکومت نے کر رکھا تھا تو امت کے احتجاج کی نوعیت عالم گیر ہوسکتی ہے۔ دنیا کے تمام باخبر حلقے جانتے ہیں کہ پوری امت مسلمہ کے لئے یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ ڈنمارک کی شرانگیزی کے بعد دنیا پر یہ حقیقت اچھی طرح واضح ہوگئی تھی۔ اس سے قبل  ۸۰ کی دہائی میں رشدی کی شیطانی کتاب پر دنیا مسلم اُ مّہ کا ردعمل دیکھ چکی تھی۔ اِن گھٹیا اور خبیث حرکتوں کے خلاف مسلمانوں کے جذبات کو دنیا کے تمام شریف و شائستہ انسان سمجھتے ہیں ۔ مسلمانوں کے غم وغصے اورشدید ردعمل کو کوئی بھی انسان غلط یا بے جا نہیں کہہ سکتا ۔ یہ چیز امت کی ایمانی حرارت کا ثبوت ہے۔ اس لئے کہ یہ امت زندہ امت ہے۔

اُمت اس پہلو کو سامنے رکھے

لیکن صورتحال کا ایک پہلو اور بھی ہے اور وہی اصل پہلو ہے جس پر امت کو پرسکون دماغ کے ساتھ غور کرنا چاہئے ۔ وہ یہ ہے کہ دین حق کے مخالفین جو کچھ کررہے ہیں ، بدحواسی کے عالم میں کر رہے ہیں ۔ حالانکہ اہل مغرب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ پڑھے لکھے اور سنجیدہ ہوتے ہیں، دوسرے انسانوں کے ساتھ معاملات میں نفاست و شائستگی کا لحاظ رکھتے ہیں،دوسروں کی دلآزاری نہیں کرتے، اِس خیالِ عام (یا خیالِ خام) کی بنیاد پر توقع تھی کہ اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کے سلسلے میں ایسی گھٹیا حرکتیں نہیں کریں گے، عقیدۂ اسلام کو اگر چیلنج کریں گے تو علمی سطح پر کریں گے۔ مگر یہ لوگ چھچھورے پن پر اتر آئے ہیں جو ان کی تہذیبی بے مائگی اور ذہنی بدحواسی کا پتہ دے رہا ہے۔ ویسے مغرب نے علمی سطح پر بھی بہت کچھ کرکے دیکھ لیا۔ ماضی میں مغربی مستشرقین کی فوج کیا کرتی رہی؟ حاصل کچھ نہ ہوا۔ قرآن محفوظ رہا، سیرت محفوظ رہی، عقیدہ اٹل رہا، امت ٹس سے مس نہ ہوئی۔ پھر یہ کہ جس اصل مقصد یعنی انسانوں کو اس دین سے دور رکھنے کے لئے یہ سب کیا جارہا تھا، وہ بھی پورا نہ ہوا۔ اور آج، خود اُن کی اپنی حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس امت کی نفری قوت ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدطینتوں نے غالباً ان تجربات کی روشنی ہی میں طے کیا ہے کہ گھٹیا اور بازاری حرکتوں سے کام لیا جائے۔

ایک اور بات توجہ طلب ہے

اور یہ پہلو امت کے لئے خوش آئند اور اطمینان بخش ہے۔ ایمان کوتقویت پہنچاتا ہے۔اس لحاظ سے مسلمانوں کو ان شیطانی حرکات پر کسی غیر سنجیدہ  اور جذباتی طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اہل مغرب اور دنیابھر میں اُن کے ہم نوا امت کی ہمدردی کے مستحق ہیں۔ جس طرح کسی کنگال ،پھٹے حال اور محتاج شخص کو دیکھ کر دل میں ہمدردی ہوتی ہے کہ کاش اس کی یہ حالت نہ ہوتی اُسی طرح یہ لوگ بھی اخلاق وکردار اور عقیدے کے لحاظ سے کنگال ہیں۔ ان کی آبروباختہ تہذیب تیزی سے دم توڑ رہی ہے۔ خود مغرب میں اسلام سے دلچسپی ان کے سینوں پر سانپ لوٹا دیتی ہے۔ مسلمانوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ وہ مسلمان ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ایک اور بات توجہ طلب ہے۔ اگر امت کی عملی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو اسلام کے معیارِ مطلوب پر ہرگز پوری نہیں اترتی۔ خواص، یعنی حکمراں طبقے اور امیروں کبیروں کا حال تو بہت ہی بُرا ہے۔ جو کچھ جوہر ہے، مسلم عوام کے پاس ہے لیکن ان کا کردار بھی وہ نہیں جو ہونا چاہئے۔ اس کے باوجود اگر دینِ اسلام پھیل رہا ہے تو اپنے عقیدے کی کشش اوراپنی اخلاقی قوت کی بنا پر۔ اب غور کیا جائے کہ اگر امت اپنے عملی کردار کے ساتھ سراپا دعوت بن جائے تو کیا وہ مسائل باقی رہ سکتے ہیں جو آج امت کو درپیش ہیں؟
۲۲۔۰۲۔۲۰۱۰

 

خبرونظر
09-Aug-10 کھيل اور رشوت ستاني
01-Aug-10 صاف ستھري صحافت کا ايوارڈ
01-Aug-10 ايک ليڈر کا ضمير
01-Aug-10 ميڈيا ايوارڈ کس لئے؟
Jul-10
17-Jul-10 القاعدہ‘‘ کي زندگي کا نيا ’’ثبوت‘‘
12-Jul-10 برطانوي کيا سوچتے ہيں؟
04-Jul-10 ہیڈلی کے ’’انکشافات
01-Jul-10 ’’اللہ کے سپرد‘‘
Jun-10
26-Jun-10 اسلام اور ماحوليات
23-Jun-10 گزشتہ صدي کي ايک مہم
18-Jun-10 وارین اینڈرسن
18-Jun-10 ایک مستقل منتر کا جاپ
13-Jun-10 دوحیرت انگیزخبریں
02-Jun-10 مردم شماری اور ذات پات
May-10
31-May-10 وزیر داخلہ کی مبارکباد
29-May-10 کارٹونوں کا دوسرا پہلو
22-May-10 ہندوستانی زبان کے یہ چار الفاظ
22-May-10 ہمارا فیصل ان کا فیصل
12-May-10 روس کي وہ دراز قامت خاتون
08-May-10 حملوں کی پیش گوئی کا یہ انداز
05-May-10 جنسی بے راہ روی کی بحث
05-May-10 انگریزی اخبار کی یہ خبر
05-May-10 ترکی میں لمحاتِ قرآن
Apr-10
20-Apr-10 سیاسی قیادت کے یہ حوصلے
16-Apr-10 نکسلی تشدد کے خلاف یہ جنگ؟
12-Apr-10 جسٹس کرشن آئر کے نام
01-Apr-10 بھارت اور ۲۱ویںصدی
Mar-10
28-Mar-10 پرسنل لا بورڈ کي اچھي اچھي باتيں
19-Mar-10 مفتی بوسنیا کی رائے
16-Mar-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
10-Mar-10 ایک بین السطور مشورہ
09-Mar-10 بلغراد سے ایک انوکھی آوا
Feb-10
25-Feb-10 پاسباں مل گئے کعبے کو۔ ۔ ۔
20-Feb-10 بِکنی پسندوں کی یہ دلیل
16-Feb-10 جوریمارک معنی خیز ہے
13-Feb-10 آسٹریلیا میں حملوں کاسبب؟
Jan-10
09-Jan-10 پولیس والوں کو سزائی
07-Jan-10 دسمبر کاوہ ’’واقعہ‘‘
Nov-09
14-Nov-09 برقعہ اور بِکنی
14-Nov-09 لندن کی ’’فاطمہ نے کیا ک
03-Nov-09 چینلوں کی شرارتیں
03-Nov-09 َلینن نے کہاتھا
Oct-09
19-Oct-09 سماجی امور کے ماہر کی رائے
19-Oct-09 نوجوان لیڈر کا غیر معمولی احساس
06-Oct-09 شسترپوجا یعنی طاقت کی پرستش
Sep-09
29-Sep-09 امریکی ایوانِ صدر کی روایت
29-Sep-09 احمدآبادکے انکاؤنٹر کا ایک پہلو
29-Sep-09 لو وہ بھی کہہ رہے ہیں۔ ۔ ۔
01-Sep-09 ردعمل کی مختلف اقسام
Aug-09
28-Aug-09 یک حقیقت جو دبا دی گئی تھی
23-Aug-09 کتاب کی اشاعت کے بعد
05-Aug-09 کیرلا سے ایک امید افزا خبر
02-Aug-09 فاضل ججوں کا مشورہ
Jul-09
31-Jul-09 ایجنڈے پر عمل کا عزم
27-Jul-09 حقوق کمیشن کی ’’کارگزاری
23-Jul-09 شرم الشیخ کے موقع پر
18-Jul-09 نکسلی تشدد اور سرکاری فنڈ
13-Jul-09 پاکستان سے آنے والی خبریں
10-Jul-09 نئے عالمی نظام کا نعرہ کیا تھا؟
05-Jul-09 اعتراض بالکل بجا ہے
05-Jul-09 پردے کے خلاف یہ دلائل
05-Jul-09 اسباب شکست کی تلاش
Jun-09
23-Jun-09 افراتفري کا اصل سبب کچھ اور ہے
20-Jun-09 لوک سبھا کی اسپیکر کی ذات
19-Jun-09 امریکی صدر کا ایجنڈا
16-Jun-09 زندہ انسانوں کی زندہ جماعت
16-Jun-09 جزیہ کی وضاحت مفید تھی
04-Jun-09 واضح کامیابی کے بعد
04-Jun-09 قومی مصائب کے ۲۵ سال
May-09
29-May-09 ویاناسے آنے والی خبروں کے بعد
25-May-09 مئی ۱۶کے وہ مناظر
20-May-09 حیرت انگیز جیت یا ہار؟
17-May-09 طالبان، طالبان، طالبان
17-May-09 جب میڈیا میں یہ خبر آئی
17-May-09 دسمبر۶ سنہ 1992ء کے بعد
17-May-09 راجستھان سے آنے والی یہ آوازیں
04-May-09 جب خبر سورت پہنچی
04-May-09 سکھ برادری اور وزیر اعظم
Apr-09
24-Apr-09 بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولنا
15-Apr-09 وہ ایک رپورٹر کا جوتا تھ
15-Apr-09 ایک چینل کی کاریگری
07-Apr-09 یہ ردعمل فطری تھا
07-Apr-09 طالبان اور پاکستان
Mar-09
27-Mar-09 پتے کي ايک بات
20-Mar-09 چھچھوری سیاست کا تازہ نمونہ
19-Mar-09 خوشگوارتعلقات کے بعد
11-Mar-09 عمل اور نتیجۂ عمل
03-Mar-09 ہنگامہ ہے کیوں برپا؟
03-Mar-09 امریکی صدر کو ایک مشورہ
03-Mar-09 پاکستان کے اقرار کے بعد
03-Mar-09 ایک دلچسپ مطالبہ
Feb-09
26-Feb-09 ناگپور کے نعرے
15-Feb-09 دو مغربی ریاستوں کی دو خبریں
01-Feb-09 دنیاکو صدر جمہوریہ کا مشورہ
Jan-09
30-Jan-09 امریکی لیڈر کی پیشن گوئی
27-Jan-09 کسب معاش کے تین اُصول
26-Jan-09 پاکستان
17-Jan-09 واقعات کا سلسلہ
12-Jan-09 بہار میں الٹی گنگا
04-Jan-09 مولانا آزاد اور تصور پاکستان
03-Jan-09 پاکستان کس کا دشمن ہے
03-Jan-09 ایک پارٹی کی بے کسی
Dec-08
21-Dec-08 بمبئی کی خبروں کے شور میں
18-Dec-08 ستائيس نومبر کي شام کے بعد
08-Dec-08 جب فیصلہ کیا گیا
07-Dec-08 ہرطرف سے ايک ہي آواز
Nov-08
22-Nov-08 طے شدہ طریقے کے مطابق
20-Nov-08 ایک عجیب و غریب رویہ
17-Nov-08 ڈیڑھ ماہ پہلے تک
10-Nov-08 امریکہ میں انقلاب
08-Nov-08 توقعات میں احتیاط لازم ہے
01-Nov-08 کمیونسٹ حلقوں میں مذہب کی بحث
Oct-08
30-Oct-08 یہ آل انڈیا ریڈیو ہے
26-Oct-08 ۲۹ستمبر کے دھماکے
24-Oct-08 نوبت بہ ایں جارسید
22-Oct-08 میڈیا کو مرکزی وزارت کی ہدایت
22-Oct-08 کھلاڑی کو ”دھمکی“ اور ایک ٹی وی چینل
14-Oct-08 باضمیر دلوں کی آوازیں
07-Oct-08 سخت قانون کے مطالبے کے پیچھے
07-Oct-08 میڈیا کی پسند اور ناپسند
07-Oct-08 قدرتی آفت کے بعد
07-Oct-08 ایک خاتون کا سوال
Sep-08
18-Sep-08 انگریزی روزنامے کا سوال
17-Sep-08 کمیونسٹ خاتون کی کوشش
05-Sep-08 امریکی خاتون کا تجربہ
Aug-08
29-Aug-08 میڈیا کا ایک مشکل وقت
24-Aug-08 اسپین کے روزنامے کاسروے
18-Aug-08 ایک محافظ کے تجربات
16-Aug-08 اولمپکس کے یہ مناظر
16-Aug-08 خاتون لیڈر نے یہ کیا کہ دیا
06-Aug-08 کانفرنسیں کرنے والے کہاں ہیں؟
06-Aug-08 اصل مسئلہ کہاں تھا؟
06-Aug-08 عیسائی ردعمل کے بعد
Jul-08
21-Jul-08 ایٹمی معاہدہ اور مسلمان
20-Jul-08 لفظ دلت پر پابندی
18-Jul-08 دائیں اوربائیں بازومیں قربت
09-Jul-08 یہ اچھی علامت ہے
07-Jul-08 معاہدے کی حمایت اور مخالفت
05-Jul-08 ایک مضمون کا خلاصہ
Jun-08
30-Jun-08 گیارہ ستمبر ،نئے دشمن کی تلاش
30-Jun-08 سنجیدہ مقدمہ، دلچسپ سوالات
30-Jun-08 جے پور میں جو کچھ ہوا
30-Jun-08 عیسائیت کی اندرونی صورتحال
28-Jun-08 "ایک اور کانفرنس" کا مطلب
28-Jun-08 مطالبات اور تشدد
28-Jun-08 امریکی جریدے کی پریشانی
28-Jun-08 ایک برہمن وزیر کی پیشکش
28-Jun-08 کانفرنس -حاصل کیا ہوا؟
28-Jun-08 اسرائیل سے ایک معقول آواز
28-Jun-08 برطانیہ کے دس ہزار امیرمسلمان
25-Jun-08 دہشت گردی ایک اور کنوینشن
25-Jun-08 لندن کے میئر کا اقدام
24-Jun-08 چہرے بدلنے کاعمل
19-Jun-08 آزادی مذہب کا یہ قانون
19-Jun-08 تشدد۔ترک یا محفوظ؟
19-Jun-08 انگریزی روز نامہ کا یہ اداریہ
19-Jun-08 عیسائی دنیا کی ایک بڑی مشکل
19-Jun-08 یہ سب مذہبی جنون ہے
19-Jun-08 ظہیرہ اور بادل
19-Jun-08 سیمی اور پولیس کا دعوی
19-Jun-08 ہاں ، قدرتی دین میں مقابلہ کیسا؟
19-Jun-08 الہ آباد کی نوزائدہ بچی
19-Jun-08 جب دارالعلوم بحران کا شکار ہوا
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008