Home Page
فسطائیت کا ایک اور شکار شاہد اعظمی
ڈاکٹر حنیف شباب
اخباروافکار

ہندوستان میں مسلم ملت اور خاص کرمسلم نوجوان نسل کو آج جو سنگین صورتحال کا سامنا ہے، اس کے لیے فسطائی قوتوں نے برسوں پہلے سے نہ صرف منصوبہ بندی کی تھی، بلکہ اس پر کھلے عام عمل درآمد بھی کیا ہے۔ جدو جہد آزادی کے دوران سلگائی گئی یہ آگ آزادی کے بعدتقسیم ہند کا تیل چھڑک کر اس تیزی سے بھڑکائی گئی کہ مسلمان تمام تر تدابیر کے باوجود اس کو روکنے یا اس کی تپش کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے ہیں۔

تقسیم ہند کی صلیب  :  مجھے یا د پڑتا ہے کہ بہت پہلے مشہور صحافی کلدیپ نیر نے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ ہندوستان کی موجودہ نسل تقسیم ہند کی صلیب اپنے کاندھوں پر اٹھا ئے جی رہی ہے۔ سچائی یہی ہے کہ فسطا ئی طاقتوںنے عام لوگوں کے سامنے ہندوستانی مسلمانوں کو ہی اکھنڈ بھارت یا بھارت ماتا کے وبھاجن کا اصل مجرم بنا کر پیش کیا ہے۔ اور اس نام نہاد جرم کی پاداش میں ہر ظلم اور جبر کو روا رکھنا ہی ’’دیش بھکتی ‘‘ کا تقاضہ قرار پایا ہے۔ جن لوگوں نے ہیڈ گیوار،گولوالکر اور ساورکر کے نظریات کا مطالعہ کیا ہے ، وہ اس بات سے واقف ہیں کہ دیش بھکتی کے نام پر یہ جو اقلیتوں اور خاص کر مسلمانوں کے خلاف جارحانہ روش اورہلّہ بول پالیسی اپنائی گئی ہے، اس کے لیے تقسیم ہند تو محض ایک بہانہ ہے۔ اگر یہ ’’حادثہ ‘‘نہ بھی ہوا ہوتا، تب بھی اس ملک کو اقلیتوں کے لیے جہنم بنانے کی سازش پر عمل ہونا ہی تھا۔

پیار کا موسم بیت چکا تھا بستی میں جب پہونچے ہم

لوگوں نے پھولوں کے بدلے تلواریں منگوالی تھیں

مولانا آزاد بھی ملزم  :  دنیا جانتی ہے کہ مولاناابوالکلام آزاد نے تقسیم ہند اور مسلمانوں کی ہجرت روکنے کی کیسی جان توڑ کوششیں کی تھیں۔ لیکن سنگھ پریوار والوں نے بڑی چالاکی سے انہیں بھی شک کے دائرہ میں لا کھڑا کیا ہے۔اس کاعملی تجربہ مجھے اس وقت ہوا جب بھٹکل فسادات کی تحقیقات کر رہے جگن ناتھ شیٹی کمیشن کے روبرو سنگھ پریوار کے وکلأ مجھ سے جرح کر رہے تھے۔ان میں سے ایک تیز و طرار وکیل نے مجھ سے تقسیم ہند اور تشکیل پاکستان کے تعلق سے سوال کیا تو میں نے کہا کہ وہ لوگ بے وقوف تھے جویہاں سے نکل گئے، یہاںہمیں اس کا عذاب بھگتناپڑ رہا ہے۔ تو فوراً اس نے دوسرا سوال داغا کہ ’’تو تم ہندوستان میں ہی رہ کر ہندوستان کا اسلامائزیشن کرناچاہتے ہو، جیسا کہ مولانا آزاد کا منصوبہ تھا!‘‘

یہی مکاری کام کر رہی ہے  :   اصل میںفسطائیت کی یہی مکاری کام کر رہی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف انتہائی عیاری کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں یہ تاثر پیدا کر دیا گیا ہے (عین صہیونی پالیسی کے مطابق)کہ مسلمان اس ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں اورروئے زمین پر ان سے بڑاخطرہ کوئی نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا انہیں نیست و نابود کرنا ہی ہر دیش بھکت کا اصل مشن ہونا چاہیے۔اسی لیے یوں تو روزانہ ہی ملک کے کسی نہ کسی گوشہ میں مسلمانوں کو ’’پاکستان‘‘یا ’’قبرستان‘‘ بھیجنے کے لیے غیر مسلموں کو اکسایا جاتا ہے ۔  تازہ ترین مطالبہ امرتسر( پنجاب )سے پروین توگاڑیا کے حوالہ سے یہ آیاہے کہ مسلمانوں کو ہر سطح پر نوکریوں سے محروم رکھا جائے اور انہیں اس حد تک فاقہ کشی پرمجبور کیا جائے کہ ان کے لیے ’’پاکستان‘‘ چلے جانے کے سوا کوئی چارہ نہ بچے۔

نصف صدی کے بعد بھی...  :  اس قسم کے زہریلے پروپگنڈہ کے لیے اگرایک طرف ملکی سطح پرپورا پورا بندوبست ہے تودوسری جانب ہر ریاست اور ہر صوبہ میں ذہنوں کو مسموم کرنے کا ٹھیکہ مختلف شخصیات ، مختلف پارٹیوں اور سنگھٹنوں نے لے رکھا ہے۔مگر اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ چاہے ان کے نام اور بینرس الگ الگ ہوں ، لیکن یہ سب کے سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔

 آزادی کے پچاس ساٹھ سال بعد بھی کہا نہیں جا سکتا کہ مسلم ملت اور اس کی قیادت لاکھ کوششوں کے باوجودغیر مسلم ذہنوں کوخاطر خواہ انداز میں مسلمانوں کے حق میںبدلنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔ بلکہ ایسا لگتا ہے کہ فسطائیت کے علمبرداروں نے جس آزادی اورسینہ زوری کے ساتھ ماحول میں زہر گھولا ہے اس کی وجہ سے حالات دن بدن ہماری دسترس سے باہر ہی ہوتے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ مخالفت اور مخاصمت کے میدان میں روز بروز تازہ دم گروہوں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جو قانون اور دستور کوعلی الاعلان اپنی جوتی کی نوک پررکھنے اور ہر سطح پر مسلمانوں کا گلاگھونٹنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں

نیا خون ...نیا رجحان  :   ما بعد آزادی تمام صدمات کو جھیلنے کے بعدادھر پچھلی چند دہائیوں سے مسلم نوجوان طبقہ جینے کے با وقار راستے اپنانے میں کامیاب ہو نے لگا ہے۔ بزنس، تعلیم اور اعلیٰ سرکاری عہدوں کی دوڑ میں وہ اپنا وجود ثابت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔دیگر میدانوں کے علاو ہ مسلم نوجوانوں کی پیشۂ وکالت سے وابستگی ، قانونی مہارت اور ملّی مسائل میں ان کی د لچسپی ایک نئے انقلاب کا اشارہ کر رہی ہے۔ مسلم نوجوانوں کے اس نئے رجحان سے فسطائی طاقتوں کے سینوں پر سانپ نہ لوٹنے لگیں ، ایسا ممکن ہی نہیں تھا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ سرکاری ایجنسیاں دہشت گردی کے نام پر اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کا کئیریر تباہ کرنے اور ان کی زندگی کو عملاً جہنم زار بنانے کے درپے ہو گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ نام نہاد دیش بھکتی کے نام پر ان نوجوانوں کو عدل و انصاف سے بھی محروم رکھنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔اور وہاںبھی ان کی جڑیں کاٹنے کی نہ صرف نئی سازشیں رچی جارہی ہیں، بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر اس پر عمل بھی ہو رہا ہے۔

ستم بالائے ستم  :   پیشۂ وکالت سے وابستہ غیرمسلم وکلأ نے اپنے پیشہ ورانہ تقاضوں کے بر خلاف دہشت گردی کے الزام میں پھنسے (ریاستی دہشت گردی کے شکار)مسلم نوجوانوں کی پیروی کرنے سے مکمل اجتناب(بائیکاٹ) کی پالیسی اپنائی ۔پھر دھیرے دھیرے کچھ ایسا ماحول بنایا کہ ایسے مسلمان ملزموں کی پیروی کرنا بھی دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے مترادف قرار پایا۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ وقت بھی آیا کہ عدل و انصاف کے انہی محافظوں نے عدالتی احاطوں میں ان ملزموں اور ان کے وکیلوں کے ساتھ کھلے عام دست درازی اور مار پیٹ کی وارداتیں شروع کر دیں۔یو پی ، مہاراشٹرا اور کرناٹک وغیرہ میںایسے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء کے گھروں اور دفتروں پر حملے کئے جانے لگے۔اور وکلاء پر خوف و ہراس طاری کرنے کی منصوبہ بند کوششیں تیز ہوگئیں۔ستم با لائے ستم یہ بھی ہوا کہ پہلے ہی سے نفسیاتی طور پر مرعوب اور خوف زدہ مسلم وکلاء اب خود بھی دہشت زدہ نظر آنے لگے۔ اورجوذرا سی ملّی حمیت کے پس منظر میں کچھ کر گذرنے کا جذبہ رکھتے تھے ان کے بھی ہاتھ پیر پھولنے لگے۔ 

اور جو نہیں مانے  :   اس کھلی دہشت گردی کے باوجود جو نہیں مانے انہیں انڈر ورلڈ مافیا کے تعاون سے خودعدل و انصاف کی رکھوالی ایجنسیوں نے   ’’ ختم ‘‘کرنے کا منصوبہ بنا ڈالا۔ قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ملت کے نوجوانوں کو ہر حال میں ان کے دستوری اور قانونی حقوق دلانے کا جن وکلاء نے فیصلہ کیا ان کے ساتھ دست درازی سے بڑھ کربات جان لیوا حملوں تک جا پہنچی ۔اور جن نوجوان وکلاء نے غیر معمولی عزم و حوصلہ کے ساتھ اپنی جان کی بھی پرواہ کئے بغیر سرکاری ایجنسیوںاور فسطائیت کے سامنے ڈٹے رہنے کی جرأت دکھائی اب ان کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مٹا دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس طرح کی الیمینیشن مہم کا پہلا شکار ساحلی کرناٹک میں مسلم نوجوانوں اور انسانی حقوق کے لیے لڑنے والا پرعزم اور حوصلہ مند جواں سال وکیل نوشاد قاسمجی تھا۔ جس کے قتل میںحالانکہ ہر طرف سے پولیس ہی پر شک ظاہر کیا گیا تھا، مگراس قتل کو مافیا ڈان روی پجاری کے کھاتے میں ڈالتے ہوئے اس کے چند غنڈوں کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس اپنا دامن بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

زخم جتنے بھی تھے سب منسوب قاتل سے ہوئے

تیرے ہاتھوں کے نشاں اے چارہ گر دیکھے گا کون

اوراب شاہد اعظمی  :  اب اس سلسلہ کی دوسری کڑی ممبئی کے جواں سال ایڈوکیٹ شاہد اعظمی کے قتل کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ جس بے رحمی سے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ نوشاد قاسمجی کو اس کے اپنے گھر کے احاطہ میں قتل کیاگیا تھا، خبر ہے کہ با لکل اسی طرح شاہد اعظمی کو بھی شہید کیا گیا۔اور یہ قتل بھی مافیا ڈان روی پجاری کے نام کر دیا گیا۔ شاہد اعظمی کے قتل کی خبر جیسے ہی میں نے ٹی وی پر دیکھی بیک وقت کئی ایک نقشے ذہن میں ابھر نے لگے اور آنکھوں میں نمی اترآئی۔ ایک تو اپنے قریبی دوست شہید نوشاد قاسمجی کی یادیں پھر سے تازہ ہوگئیں۔اس کی متحرک شخصیت، اس کی قانونی مہارت، اس کی اپنے پیشہ سے لگن اور سب سے بڑھ کر ملت کو قانونی محاذ پریتیمی کے احساس سے نجات دلانے کی اپنی بساط بھر کوشش ایسی چیز یں ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔دوسری طرف شاہد اعظمی کی پر کشش ،پر عزم اور فطری ذہانت سے بھر پور شخصیت جس کا اس طرح قتل کیا جانا درد مند دلوں کو لہو رلانے کے لیے کافی تھا۔حالانکہ اس جواں سال ایڈوکیٹ سے میری ملاقات نصف گھنٹے سے زیادہ کی نہیں رہی ہے، لیکن اس کی شخصیت نے مجھے اس قدر متاثر کیا کہ اسے بھلانا ناممکن سا ہو گیا۔

شاہد بھی جانتا تھا  :   شاہداعظمی نہایت کم عمری میںجن دشوار کن حالات سے گزر ا تھا اورابتلا و آزمائش کے مرحلوں نے اس کے دل و دماغ پر جو اثر ڈالا تھا اس کا منفی پہلو جو بھی رہا ہو، لیکن مثبت نتیجہ یہ نکلا تھا کہ اس نے قانونی محاذ پر اپنے جیسے سیکڑوںملزموں کی بے گناہی ثابت کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا تھا۔کمال تو یہ ہے کہ اسے اپنے اس مشن میں درپیش خطرات کا پورا احساس تھا۔میں نے ایک اہم کیس کے سلسلے میں تین سال قبل ممبئی کرلا میںواقع اس کے دفتر میںاس سے ملاقات کی تھی۔ اس کیس کی سنگینی اور پیچیدگی کے تعلق سے کافی اہم نکات پرباہمی غور وخوض اورپھر رہنمائی کے بعد اس نے مجھے الوداع کہتے ہوئے بڑے درد کے ساتھ کہا تھاکہ ۔’’اپنے نوجوانوں کو اینٹی ٹیرورسٹ اسکواڈ(ATS )کے شکنجے میں پھنسنے سے بچائیں۔ اورآپ میرے لیے بھی دعا کرتے رہیں۔‘‘اس نے جو آخری فقرہ کہا تھا ، اس میں تمام تر خود اعتمادی کے باوجود جو ہلکی سی کپکپا ہٹ میرے دل نے محسوس کی تھی، اس پس منظر میں کہا جا سکتا ہے کہ نوشاد قاسمجی کی طر ح شاہد اعظمی کو بھی اس راہ میں اپنی ہلاکت کا اندازہ نہیں بلکہ یقین سا ہو چکا تھا۔ اور جب ٹی وی پر شاہد کی شہادت کی خبرنشر ہونے لگی تو مجھ سے کہا ہو ا اس کا وہ جملہ میرے دماغ پر ہتھوڑے برسانے لگا۔

ہائے وہ فرطِ یاس کا عالم ہائے وہ رنگِ شدت غم

جب نا ممکن ہو جاتا ہے دو آنسو ٹپکانا بھی

اب آگے کیا؟  :   اس سنگین صورتحال میں ملت کے سامنے یقینا یہ سوال ایک لمحۂ فکریہ بن کر ابھر آیا ہے کہ اب آگے کیا؟ ایک تو ہماراقانونی محاذ یونہی بے جان سا تھا۔ اوپر سے فسطائیت کا یہ نیاہولناک رجحان اچھے اچھوں کا پتہ پانی کرنے کے لیے کافی ہے ۔حالانکہ ریاستی اور صوبائی سطحوں پر بعض جگہ مسلم ایڈوکیٹ فورمس اپنا وجود رکھتے بھی ہیںلیکن ان سے وابستہ نیا خون ملی کاز کے لیے کچھ کر گزرنے کا اگر تہیہ کر بھی لیتا ہے تو قاتلوں کے ٹولے ان کا وجود مٹانے کے درپے ہو جاتے ہیں۔ نہیں معلوم اب یہ درندے کس ریاست میں کس ایڈوکیٹ کے خون سے اپنی پیاس بجھائیں گے۔ مگر سب سے بڑاسوال تو ان بے قصور اور معصوم مسلم نوجوانوں کاہے جو برسوں سے جیلوں میں بند ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔اور ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں ان کی تعدا میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان کو اس جہنم سے نجات دلانے کی قیمت اپنی جان دے کرچکانے کے لیے کون آگے بڑھتا ہے۔اورشہیدان ملت ایڈو کیٹ نوشاد قاسمجی اور شاہد اعظمی کے مشن کو آگے بڑھانے کا بیڑہ کون اٹھاتا ہے!

کتنے رہزن و قاتل اقتدار تک پہنچے

کتنے بے خطا ملزم طوق و دار تک پہنچے

حشرِ دارو گیر اٹّھا اب یہ آزمائش ہے

کون سر بکف غازی کوئے یار تک پہنچے

.

اخبار وطن
01-Jul-10 سچ سے گریز
May-10
23-May-10 نکاح میں سادگی ،زندگی میں خیر و بر کت اور اولاد صالح کا سبب بنتی
05-May-10 کیا بھٹکل واقعی دہشت گردی کا اڈہ ہے
Mar-10
22-Mar-10 مومن ماسٹر کی رحلت سے قوم اپنے ایک قدیم استاد اور مربی سے محروم ہوگئی
14-Mar-10 مولانا عاقل حسامی : بلبل ہزار داستان کی موت
12-Mar-10 بھٹکل ندوی اکیڈمی میں اسکول وکالجس کے ذمہ داران کا کل ہند سیمینار
05-Mar-10 مولانا اقبال برماور ندوی بھٹکلی کا انتقال
Feb-10
04-Feb-10 آٹھ کروڑ دستخطوں کا مکتوب
Jan-10
22-Jan-10 اجمل قصاب کے شوشے
16-Jan-10 دہلي ہائي کورٹ کا فيصلہ
09-Jan-10 تعلیمی میدان میں اصلاحات
Dec-09
31-Dec-09 بی جے پی کی موقع پرستی
07-Dec-09 کیا بھٹکل میں پھر ٹانڈو ہوگا
Sep-09
28-Sep-09 مہاراشٹر میں تیسرے محاذ کا قیام
Aug-09
28-Aug-09 تقسیم ملک کی بحث
22-Aug-09 ججوں کی قلت اور مقدموں کی کثرت
06-Aug-09 آہ ! محمد علی شہاب تنگل
01-Aug-09 مودی سرکار کی ڈھٹائی
Jul-09
21-Jul-09 شہنشاہ اونگ زیب عالمگیر کے مخطوطات پڑھنے والے دستیاب نہیں
13-Jul-09 علامہ معصومی کی رحلت پر دارالمصنّفین میں جلسہ تعزیت
12-Jul-09 انسداد گئو کشی قانون نافذ کرنے پرانی دیاسنگھ کا مطالبہ
08-Jul-09 شاہی امام جامع مسجد دہلی امام عبد اللہ بخاری کا انتقال
07-Jul-09 کھارا پانی سے کالا پانی جزائر انڈومان کا دعوتی سفر
05-Jul-09 یہ بے سبب ھنگامہ
05-Jul-09 میسور میں فرقہ وارانہ فساد
05-Jul-09 اقتصادی سروے
04-Jul-09 زندہ ديوي کے مجسمے
04-Jul-09 ہم جنسي کي قانوني اجازت ہندوستان کي مذہبي اوراخلاقي اقدارپرحملہ ہے
04-Jul-09 لبراہن کمیشن کی رپورٹ
04-Jul-09 ججوں کے لئے قانون
Jun-09
23-Jun-09 حج ہاؤس کي تعمير
22-Jun-09 سارہ فاطمہ آزادی کے بعد ڈی وائی ایس پی بننے والی پہلی مسلم خاتون
15-Jun-09 خواتین ریزوریشن بل
11-Jun-09 کرناٹک کے پارلیمانی حلقوں سے مسلم نمائندوں کی شکست
10-Jun-09 سدر امیا اپوزیشن لیڈر
08-Jun-09 ایڈی یورپا کی حکومت کا ایک سال
08-Jun-09 اقلیتوں کا تحفظ بل
May-09
29-May-09 ہمت مرداں مدد خدا ، آئی اے یس میں ۳۱ مسلمان کامیاب
28-May-09 اعظم خاں کی برطرفی
23-May-09 مسلمانوں کی گھٹتی نمائندگی
21-May-09 مسلمانوں کی گھٹتی نمائندگی
21-May-09 راہل گاندھی کی حکمت عملی کامیاب؟
17-May-09 کامیاب 27 مسلم ممبر ان پارلمنٹ
16-May-09 مسلم مجلس مشاورت نے انتخابی نتائج کی تر حیب کی
04-May-09 ووٹروں کی سرد مہری
02-May-09 ہندوستانی مسلم لیڈروں کا مشترکہ بیان
Apr-09
21-Apr-09 ایڈکیٹ نوشاد :ظلم کے خلاف ایک آواز جو خود ظلم کا شکار ہوگئی
20-Apr-09 کمسن طالبہ کی ظالم ٹیچر کے ہاتھوں موت
20-Apr-09 ممبئی دہشت گردانہ حملے کا کیس
20-Apr-09 عام انتخابات کا پہلا مرحلہ
19-Apr-09 مسلم مجلس مشاورت مسلم نوجوانوں کے مسلسل اغوا اور اور ٹارچر کی مذمت کرتی ہے
17-Apr-09 بوڑھیا یا گڑیا
17-Apr-09 مولانا قاضی محمد احمد خطیبی: وہ چنجلاتی دھوپ میں سایہ کی مانند تھے
17-Apr-09 انتخابات ایک آزمائش
17-Apr-09 غیر واضح انتخابی تصویر
15-Apr-09 کیا نوشاد کا خون رنگ لائے گا
12-Apr-09 سماج وادی پارٹی میں اختلافات
12-Apr-09 اتر پردیش کا مسلم ووٹر الجھن میں
12-Apr-09 سکھوں کا احتجاج
11-Apr-09 جوتے پھینکنے کا موسم
11-Apr-09 آندھرا میں دلچسپ انتخابی دوڑ
09-Apr-09 لوک سبھا انتخابات :۔مسلم آزاد امیدوار رحمت اللہ قاضی کا انٹرویو
08-Apr-09 انتخابی مہم اور دشنام طرازی
08-Apr-09 ورون کے بعد اب رینوکا چاریا کی باری
06-Apr-09 غير ملکي بينکوں ميں کالا دھن
02-Apr-09 داڑھی کے معاملے میں عدالتی موقف پر اظہار مایوسی
02-Apr-09 بابري مسجد کي شہادت کي چھان بين کا معاملہ
Mar-09
29-Mar-09 منموہن سنگھ بمقابلہ اڈواني
29-Mar-09 ملک کا سیاسی منظر نامہ اور مسلمانوں کا فیصلہ
26-Mar-09 مسلم پرسنل لاء کا کوٹری مسجد کی ازسرنو تعمیر کا مطالبہ
24-Mar-09 بی جے پی میں اندرونی کشمکش
23-Mar-09 فرقہ پرستي کي لعنت
22-Mar-09 جمعیت علماء ہند شریعت مخالف فیصلوں پر پرزور صدا بلند کریگی
22-Mar-09 انتخابات کے دوران دہشت گردانہ حملوں کے اندیشے
22-Mar-09 سیٹوں کی تقسیم کا تنازعہ
22-Mar-09 غذائی قیمتوں میں اضافہ
22-Mar-09 ورون گاندھی کی اشتعال انگیزی
22-Mar-09 اتر پردیش میں زیر زمین پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی
20-Mar-09 جنوبی کینرا میں فرقہ وارانہ کشیدگی
19-Mar-09 شادی کے لئے مذہب کا استعمال
19-Mar-09 ملک کا سیاسی منظر نامہ اور مسلمانوں کا فیصلہ
18-Mar-09 سیاسی تماشے کا انتظار
18-Mar-09 متالک کے ایک سال تک منگلور میں داخلہ پر پابندی
17-Mar-09 مرکزی حکومت ہندو شادی قانون میں تبدیلی کرے گی
17-Mar-09 ریکنگ نامی وباء پر روک ضروری
04-Mar-09 گجرات کے فسادات میں انتظامیہ کے رول کا اعتراف
Feb-09
26-Feb-09 اور کتنے ثبوت چاہئیں؟
23-Feb-09 اکثریت اور اقلیت
02-Feb-09 اعظم گڑھ: دہشت کا ایک سالہ سفر
Jan-09
30-Jan-09 مسلم پرسنل لاء بورڈ کو کمزور بنانے لاء کمیشن کے نئے قوانین
30-Jan-09 کانفرنس میں وزیر اعظم نہیں بنائے جاتے
26-Jan-09 ممبئی دہشت گردی سے متعلق چند سوالات
26-Jan-09 بھٹکل اسلامک اکیڈمی کے امتحانات میں 35 ہزار طلباء کی شرکت
26-Jan-09 مالیگاؤں دھماکہ کی جانچ کا انجام بھی ناندیڑ جیسا ہوگا؟
25-Jan-09 داڑھی کے مسلہ پر حکومت کا موقف مجروح کن
25-Jan-09 کرناٹک۔ مہاراشٹرا سرحدی جھگڑ
17-Jan-09 سخت قوانین میں اضافہ پر سوالات اٹھنے لگے
07-Jan-09 بھٹکل میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کی تیاریاں زوروںپر
04-Jan-09 اس تضاد کا کیا مطلب نکالا جائے
Dec-08
31-Dec-08 اس میں کیا برائی ہے
30-Dec-08 اجمل قصاب کی شناخت کا معاملہ
28-Dec-08 سال ۲۰۰۸ کے دوران اترپردیش میں رونما ہوئے واقعات کی ایک جھلک
28-Dec-08 مسلم پرسنل لا بورڈ کا بھٹکل کرناٹک میں اہم اجلاس
25-Dec-08 ہندو دہشت گردی غلط نہیں ہے: بال ٹھاکرے
18-Dec-08 دار العلوم ديوبند کو جہادي قوتوں سے جوڑنے کي مذمت
18-Dec-08 ممبئي حملوں کے کئي پہلو کچھ اور ہي بتارہے ہيں
16-Dec-08 وزير داخلہ کي تبديلي
16-Dec-08 اسرائيلي تحقيقاتي ٹيم کا شبہ
15-Dec-08 ہندوستان کا 9/11
15-Dec-08 جھارکھنڈ کے مسلمانوں کے مسائل
Nov-08
30-Nov-08 ہندو دھشت گردی
30-Nov-08 ہیمنت کر کرے کون تھے
25-Nov-08 مسلمان سوچ سمجھ کر اپنی انتخابی قوت کا استعمال کر یں : مشاورت
25-Nov-08 اڈوانی کا نامناسب رویہ
25-Nov-08 سنگل کے دباؤ پر مودی نے مندروں کا انھدام روکا
03-Nov-08 کرناٹک کے یوم تأسیس کے موقع پر
Oct-08
29-Oct-08 سادھوی کی گرفتاری: سنگھ پریوار میں ایک دوسرے پر الزامات
26-Oct-08 دھولیہ ہندو توا کی ایک اور تجربہ گاہ
26-Oct-08 مالیگاؤں دھماکہ میں ہندو انتہا پسند تنظیم کا ہاتھ
23-Oct-08 بم دھماکوں کے بعد معصوم مسلم نوجوانوں کو تختۂ مشق بنا لیا جاتا ہے۔
22-Oct-08 لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے ساتھ ہی ملکی سطح پر فرقہ وارانہ فسادات کاکھیل شروع
22-Oct-08 قومی یکجہتی کونسل کا ایک اور اجلاس ناکام
22-Oct-08 ریاستوں کی خاکی وردی کایہ عمل کیا کہتا ہے
22-Oct-08 عدالتی جانچ سے انکار عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے
20-Oct-08 ہندی مسلمانوں کی تاریخ کو دہشت گردی کی تاریخ قرار دینے کی ایک گہری سازش
19-Oct-08 اور اب تحقیقاتی دہشت گردی
14-Oct-08 کشمیر کی ترقی
14-Oct-08 مسلمانوں پر مظالم: شاہی امام کا اہم اجلاس
13-Oct-08 کیا اقتدار کی سیاست دھشت گردی کی جڑ ہے؟
11-Oct-08 وزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں قومی کمیشن کی سفارش
11-Oct-08 داڑھی ٹوپی والوں کے اسکیچ کی روایت برقرار
10-Oct-08 شاہی تجویز ، نادر شاہی خطرات
07-Oct-08 ہندوستان میں مسلمان دوسرے درجہ کے شہری؟
05-Oct-08 شہادت بابری مسجد کی تحقیقات
02-Oct-08 نامور سیاسی و سماجی شخصیت جناب محمد صلاح الدین اویسی کا انتقال
Sep-08
27-Sep-08 پتور کے رادھیکا پلازہ اور ارکل گوڈ کے مکان میں دھماکو اشیاء اور بارود کا ذخیرہ ضبط
27-Sep-08 گمراہ‘‘جوانوں کی گمراہی کے لئے ذمہ دار کون؟
25-Sep-08 ایک انتخابی رپورٹ کا انکشاف
22-Sep-08 مسلم ملزمین پر جیل حکام اور دیگر قیدیوں کی ظلم و زیادتی
21-Sep-08 ِِملک بھر کے دھماکوں میں سنگھ پریوار ہی کا ہاتھ ہوسکتا ہے
21-Sep-08 بی جے پی حکومت کا اصل رنگ
20-Sep-08 ہر بار بم دھماکوں کا وقت معني خيز ہوتا:۔ دگ وجے سنگھ
18-Sep-08 بجرنگ دل کی پشت پرموساد؟
14-Sep-08 اقلیتوں میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے یو جی سی کا اقدام
13-Sep-08 سیمی پر پابندی -اکتوبر کے دوسرے ہفتہ تک توسیع
12-Sep-08 یہ احساس بیگانگی کیوں؟
Aug-08
20-Aug-08 آنحضور کی قلمی تصویر کی اشاعت پر اظھار افسوس
20-Aug-08 اخبار ہندوستان نے غیر مشروط معافی مانگ لی
03-Aug-08 دشمن کون ہے
Jul-08
29-Jul-08 اردو صحافت اور جنگ آزادی سنہ1857 پر کتاب اگلے ہفتے منظر عام پر آئے گی
29-Jul-08 وی ایچ پی کی جھادی دھشت گردی کے خلاف تحریک
27-Jul-08 اسکولوں میں جنسی تعلیم
23-Jul-08 امرناتھ تنازعہ، زمین واپس لینے پر ہندو پریشد نے مذمت کی
20-Jul-08 راج ٹھاکرے کی دوبارہ زہر افشانی
15-Jul-08 حکومت ہند نے مدارس کی اسناد کو تسلیم کرلی
14-Jul-08 سنہ1993 بم دھماکوں کےمقدمے کا سرکاری گواہ مکر گیا
14-Jul-08 مرکز میں نیا سیاسی منظر نامہ
10-Jul-08 بی جے پی کی حکمت عملی
10-Jul-08 ہند امریکی نیوکلیائی معاہد اور مسلمان
08-Jul-08 انگریزی ذریعہ تعلیم اور ہائی کورٹ کا فیصلہ
Jun-08
30-Jun-08 تاریخ کے نصاب پر نظر ثانی
28-Jun-08 آج اسٹاک مارکیٹ میں اسلامی انڈیکس کا اجرا
28-Jun-08 اقلیتیں آج بھی ظلم و ستم کا شکار ہیں
26-Jun-08 دار العلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے
24-Jun-08 مشہور عالم و ادیب ڈاکٹر اجتبا ء ندوی انتقال کرگئے
20-Jun-08 ساغر خیامی طویل علالت کے بعد ممبئی میں رِحلت کر گئے
16-Jun-08 یوپی کا مسلمان ظلم و زیادتی کا شکار
14-Jun-08 سیمی پر پابندی کا تازہ حلف نامہ ٹربیونل نے واپس کردیا
14-Jun-08 مسلمانوں کی اکثریت سنہ1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے خلاف
14-Jun-08 بھاگلپور فساد کے بیس سال بعد
13-Jun-08 کمر توڑ اضافہ
11-Jun-08 ہندوستانی مسلمانوں نے گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھایا
09-Jun-08 مودی کو عہدے پر رپنے کا کوئی حق نہیں
09-Jun-08 ہر الیکشن میں مسلمان نقصان میں کیوں
09-Jun-08 عسکریت پسند سرگرمیوں کے نام پر بدنام کرنے کی کوشش
08-Jun-08 بی جے پی نے دار العلوم کی تعریف کی
07-Jun-08 جذبہ انسانیت یا کچھ اور
May-08
30-May-08 اصلاح معاشرہ کی ناکامی پر مرکزی جمعیت علماء کو تشویش
30-May-08 ہندوستان کی پولیس
30-May-08 شیوسینا سے شمالی پند کے تمام لیڈر مستعفی
30-May-08 نوجوان سائنسدان محمد اویس کو قومی ایوارڈ
30-May-08 گجرات سنہ2002 فسادات
30-May-08 بنگلور ایرپورٹ کو ٹیپو سلطان کے نام سے موسوم کرنے کی کوشش
30-May-08 غذا کی قلت دور کرنے اقوام متحدہ کی تجویز
30-May-08 یو پی اے حکومت کے چار سال
30-May-08 ۲۷مئی کو علماء و ائمہ اور دانشورون کی کانفرنس
30-May-08 دہشت گردی کے نام پر اسلام کو بدنام کرنے کی سازش
30-May-08 حیدر اباد کے وردی پوش دھشت گرد
30-May-08 احمدی نژاد کا دورہ ہند
30-May-08 کیا مدھیہ پردیش میں بچوں اور پردہ نشین عورتوں کو گرفتار کیا جائے گا
30-May-08 نظام دکن: عروج وزوال کی ناقابل یقین داستان
30-May-08 ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کو کرناٹک اُردو اکیڈمی کا ایوارڈ
30-May-08 ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی ادارۂ ادب اسلامی کے کل ہند نائب صدر منتخب
30-May-08 کیا مجال ہندوستانی متعصب ہیں
30-May-08 مدھیہ پردیش اور گجرات میں مسلمانوں کو خوف کے عذاب میں مبتلا کرنے کا گھناؤنا کھیل
30-May-08 مسلمان گفتار میں آگے کردار میں بہت پیچھے
30-May-08 پہلی جنگ آزادی کے مسلم شھیدوں کو آر ایس ایس کا خراج عقیدت
30-May-08 مسلم سائنسدان جس نے مائکرو بیالوجی میں ہلچل مچادی
30-May-08 تنظیم پر دکن ایسوسی ایشن کا ’ پلٹ وار ‘‘ یا خود کشی
30-May-08 مولانا عبد الحمید اطہر رکن الدین ندوی کو لکھنو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی سند مرحمت
30-May-08 فقہی سیمنار میں مغربی ایجنڈے کو قبول نہ کرنے کا مشورہ
30-May-08 گجرات ایک ایسی کالی ریاست ہے جہاں کبھی اجالا نہیں ہوگا
30-May-08 شواجی مسلمانوں کے دوست یا دشمن؟
30-May-08 مسلمانوں کو عصری قیادت کی ضرورت
30-May-08 پنڈت نہرو کا یادگار اردو روزنامہ قومی آواز بند ہوگیا
30-May-08 دہلی یونیورسٹی کے تاریخ کے نصاب پر ہنگامہ
30-May-08 پولیس انکاؤنٹر اور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کا تنازعہ
30-May-08 مسلم سیاست بورڈ کی تشکیل کیوں اور کیسے؟
30-May-08 علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں میڈیا سنٹر قائم کیاجائے گا
30-May-08 مسلم خواتین پرسنل لاء بورڈ کا نیا شرعی نکاح نامہ جاری
30-May-08 جماعت اسلامی کی جانب سےفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مینگلور میں خصوصی مہم
30-May-08 اتر پردیش میں فاقہ کشی کی صورت حال
30-May-08 آسمان کو چھوتی مہنگائی
30-May-08 لبراہن کمیشن کی میعاد میں 44 توسیع
28-May-08 کرناٹکا مسلم کونسل مسلمانوں کا غیر سیاسی پلاٹ فارم ، ابراھیم
28-May-08 خواتین پرسنل لاء بورڈ کا نکاح نامہ مسترد
28-May-08 شیوسینا سے شمالی ہند کے تمام لیڈر مستعفی
28-May-08 بہاری مسلمانوں کی معاشی اقتصادی و سماجی بدحالی
28-May-08 پولس کی بے راہ روی کیوں بڑھ رہی ہے؟
28-May-08 ترشول تقسیم کرنے والی آر یس یس اصل دہشت گرد ہے
28-May-08 سرکاری گاڑیوں پر 786 نمبر پر سنگھ پریوار کا اعتراض
28-May-08 ممبئی فسادات 93 کے مجرم اب تک آزاد کیوں ہیں؟
25-May-08 گاندھی جی نے ہندو نیشن کا خواب دیکھا تھا
25-May-08 خصوصی ٹیم قائم کرنے گجرات حکومت کو دس دن کا وقت
The view points and opinion solely those of the author or source. akhbaroafkar.com is not responsible for the posted contents..
 


Home Page
Qoum-e-Khabre
Alam-e-Khabre
Khabro Nazar
Haalat-e-Hazera
Mazamein
Ghose Maajidi
Urdu Book Review
Taarikh-o-culture
SharO Adab
Shakhsiat
 
Alvi Nastaleeq Font
 
KhabroNazer Archives

DAWATOnline
   
 
   
 
   

Bhatkallys.com
ہمارے بارے ميں ريد گسٹ بک ساين گسٹ بک ہميں لکھءے
 
Copyright (c) www.akhbarOafkar.com 2008