جامع مسجد سان بطرسبرغ کا جشن سو سالہ، روس
الالوکہ
روسی مسلمانوں نے جامع بطرسبرغ کا جشن سو سالہ بڑے اہتمام سے منعقد کیا جس میں ملکی سیاست دانوں کے علاوہ اسلامی ممالک کے سفیروں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ جامع مسجد یورپ کی سب سے بڑی جامع مسجد شمار کی جاتی ہے، اس کی تعمیر سنہ 1913 میں اس وقت کے روسی پائے تخت میں مکمل ہوئی اس عالیشان مسجد کا گنبد 39 میٹر اور منارہ 49 میٹر بلند تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں پانچ ہزار نمازیوں کی گنجائش تھی جس میں عربی، روسی اور تاتاری زبانوں میں محاضرے ہوتے تھے۔ اس شہر میں تقریباً بائیس نسل سے تعلق رکھنے والے مسلمان آباد ہیں جن میں اکثریت تاتاریوں اور عربوں کی ہے نیز چیچنیا، ازبکستان ،قزاقستان، تاجکستان،کے مسلمان بھی آباد ہیں۔ اسکی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اپنی تعمیر کے بعد سے لیکر آج تک یہی یورپ کی سب سے بڑی جامع مسجد ہے اور دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس شہر کے مسلمانوں کی عبادت گاہ اور انکے ملی اور اجتماعی مسائل کے حل کرنے کا مرکز یہی ایک مسجد ہے۔
|