مراکش سے عیسائی مشنریوں کا اخراج، امریکہ اپنے مقصد میں ناکام
مراکش میں مقیم امریکی سفیر شموئیل کاپلان نے خبر دی ہے کہ امریکی سرکار کی طرف سے مراکش بھیجی گئی عیسائی مشنریوں کو وہاں کی حکومت نے وطن واپسی کا حکم دیا ہے۔ مراکش کے اس فیصلہ سے امریکی عزائم کو دھچکہ پہنچا ہے کیونکہ مراکش کے الزام کے مطابق یہ عیسائی مشنریاں درپردہ مسلم نوجوانوں میں عیسائیت کی تبلیغ کر رہی تھیں۔
امریکی سفیر نے بتایا کہ مراکش کے اس اقدام سے امریکہ کو صدمہ پہنچا ہے۔ مراکش کے وزیر اطلاعات خالد ناصری نے کہا کہ مراکش حکومت کسی کو بھی اسلام سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیگی اور اس طرح کا اقدام کرنے والوں کا سختی سے نوٹس لیا جائیگا۔ |